HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4070

4070 – "المؤمنون" "من مسند عمر رضي الله عنه" عن عمر قال "كان إذا نزل على رسول الله صلى الله عليه وسلم الوحي يسمع عند وجهه كدوي النحل، فمكثنا ساعة، فاستقبل القبلة، ورفع يديه فقال: اللهم زدنا ولا تنقصنا، وأكرمنا ولا تهنا، وأعطنا ولا تحرمنا، وآثرنا ولا تؤثر علينا، وارض عنا وارضنا، ثم قال: لقد أنزلت علي عشر آيات من أقامهن دخل الجنة، ثم قرأ علينا: {قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ} حتى ختم العشر". "عب حم وعبد بن حميد ت ن وقال منكر وابن المنذر عق ك ق في الدلائل وابن مردويه ص".
4070: (سورة المومنون) (مسند عمر (رض)) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وحی نازل ہوئی تو آپ کے چہرے کے قریب شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ کی مانند آواز سنائی دیتی۔ (اسی طرح ایک مرتبہ) ہم کچھ دیر ٹھہرے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قبلہ رو ہوئے اور اپنے ہاتھ اٹھائے اور دعا کی :
اللہم زدنا ولا تنقصنا واکرمنا ولا تھنا واعطنا ولا تحرمنا واثرنا ولا توثر علینا وارض عنا وارضنا۔
اے اللہ ہم میں زیادتی فرما، کمی نہ فرما، ہمارا اکرام فرما، ہمیں توہین کے حوالہ نہ کرے، ہمیں عطا کر، محروم نہ کر، ہمیں ترجیح دے، ہم پر کسی کو ترجیح نہ دے، ہم سے راضی ہوجا اور ہمیں بھی راضی کردے۔
پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا : مجھ پر دس آیات نازل ہوئی ہیں۔ جس نے ان پر عمل کیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قد افلح المومنون پڑھنا شروع کی حتی کہ دس آیات ختم فرما دیں۔ عبد بن حمید، عبدالرزاق، مسند احمد، ترمذی، نسائی۔
امام نسائی فرماتے ہیں یہ روایت منکر ہے۔ (ابن المنذر بالعقیلی فی الضعفاء مستدرک الحاکم، البیہقی فی الدلائل، ابن مردویہ، السنن لسعید بن منصور) ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔