HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4142

4142 - "مراسيل سعيد بن المسيب" عن ابن المسيب قال: "مر النبي صلى الله عليه وسلم بأبي بكر وهو يصلي وهو يخافت، ومر بعمر وهو يجهر ومر ببلال وهو يخلط، فأصبحوا، فاجتمعوا عنده، فقال: مررت بك يا أبا بكر وأنت تخافت بقراءتك، قال أجل، بأبي أنت وأمي إني أسمع من أناجي، قال إرفع شيئا، قال: ومررت بك يا عمر وأنت تجهر بقراءتك، قال أجل بأبي أنت وأمي أسمع الرحمن، وأطرد الشيطان، وأوقظ الوسنان، قال أخفض شيئا، قال: مررت بك يا بلال وأنت تقرأ من هذه السورة ومن هذه السورة، قال أجل بأبي أنت وأمي أخلط الطيب بالطيب، قال: اقرأ كل سورة على نحوها ". "عب".
4142: (مراسیل سعید (رح) بن المسیب) حضرت سعید بن السمیب (رح) (مشہور عبادت گذار ثقہ تابعی) فرماتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا حضرت ابوبکر پر گذر ہوا وہ نماز پڑھ رہے تھے اور پست آواز میں قراءت کر رہے تھے حضرت عمر پر گذر ہوا تو وہ بلند اواز میں قراءت کر رہے تھے اور حضرت بلال (رض) کے پاس سے گذرے تو وہ ملا جلا کر قرآن پڑھ رہے تھے۔ صبح ہوئی تو سب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گرد جمع ہوئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابوبکر ! میں تمہارے پاس سے گزرا تھا تم پست آواز میں قرات کر رہے تھے۔ عرض کیا : جی ہاں۔ آپ پر میرے ماں باپ قربان ہوں۔ میں اس کو سنا رہا تھا جس سے میں سرگوشی کرتا ہوں۔ آپ نے فرمایا : تھوڑی سی آواز بلند رکھا کرو۔ پھر آپ نے فرمایا : اے عمر میں تمہارے پاس سے گذرا تھا تم تیز آواز کے ساتھ قرآن پڑھ رہے تھے ؟ عرض کیا : جی ہاں میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ میں رحمن کو سنا رہا تھا، شیطان کو بھگا رہا تھا اور اونگھتے ہوئے لوگوں کو جگا رہا تھا۔ آپ نے فرمایا : کچھ آواز پست رکھا کرو۔ پھر فرمایا : اے بلال میں تمہارے پاس سے گذرا تم کبھی اس سورت سے اور کبھی اس سورت سے پڑھ رہے تھے ؟ عرض کیا جی ہاں آپ پر میرے ماں باپ قربان ہوں میں اچھے کو اچھے کے ساتھ ملا رہا تھا۔ آپ نے فرمایا : ہر سورة کو اسی طرح پڑھو۔ مصنف عبدالرزاق۔
فائدہ : ۔۔ مراسیل سے مراد وہ احادیث ہیں جن کو تابعی صحابہ کے واسطے چھوڑ کر نبی سے روایت منسوب کرتا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔