HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4167

4167 - عن إبراهيم التيمي قال، "خلا عمر بن الخطاب ذات يوم فجعل يحدث نفسه، فأرسل إلى ابن عباس، فقال: كيف تختلف هذه الأمة وكتابها واحد ونبيها واحد وقبلتها واحدة؟ قال ابن عباس: يا أمير المؤمنين إنا أنزل علينا القرآن، فقرأناه وعلمنا فيما نزل، وإنه يكون بعدنا أقوام يقرؤون القرآن لا يعرفون فيم نزل، فيكون لكل قوم فيه رأي، فإذا كان لكل قوم فيه رأي اختلفوا، فإذا اختلفوا اقتتلوا، فزبره عمر، وانتهره وانصرف ابن عباس، ثم دعاه بعد فعرف الذي قال، ثم قال إيها أعد". "ص هب خط في الجامع".
4167: ابراہیم تیمی (رح) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) ایک مرتبہ بالکل تنہا تھے، چنانچہ آپ (رض) اپنے جی میں کچھ سوچنے لگے۔ پھر حضرت ابن عباس (رض) کو بلایا اور فرمایا : یہ امت کیسے منتشر ہوسکتی ہے جب کہ ان کی کتاب ایک ہے، نبی ایک ہے اور قبلہ بھی ایک ہے۔ حضرت ابن عباس (رض) نے عرض کیا : یا امیر المومنین ہم پر قرآن نازل ہوا ہم نے اس کو پڑھا اور سمجھ لیا کہ کس بارے میں نازل ہوا ہے۔
اب ہمارے بعد ایسی قوم آئے گی جو قرآن پڑھے گی لیکن اس کو یہ معلوم نہ ہوگا کہ کس بارے میں نازل ہوا ہے۔ چنانچہ ہر قوسم کی الگ رائے ہوگی تو ان میں اختلاف پیدا ہوگا یہ سن کر حضرت عمر (رض) نے ان کو جھڑکا اور ڈانٹ دیا۔ چنانچہ حضرت ابن عباس (رض) لوٹ گئے۔ (پھر بعد میں بلایا اور ان کی بات کو صحیح سمجھا پھر فرمایا : اپنی بات دہراؤ (السنن لسعید، شعب الایمان للبیہقی، الجامع للخطیب)
فائدہ : اللہ پاک ہمیں اپنی رائے سے کلام اللہ میں لاف زنی کرنے سے بچائے۔
حضرت ابن عباس (رض) دور عمر (رض) میں نوعمر لڑکے تھے لیکن حضرت عمر (رض) کو ان کے علم پر اعتماد تھا۔ اسی وجہ سے بھری محفل میں جہاں بڑے بڑے اکابر صحابہ ہوتے تھے وہاں بھی آپ (رض) ان کو بلاتے اور ان کی رائے کو اہمیت دیتے تھے۔
اسی وجہ سے جب آپ کے دل میں یہ سوال پیدا ہوا تو ان کو بلایا اور بالآخر اس کو درست قرار دیا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔