HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4188

4188 - عن إبراهيم بن أبي الفياض البرقي أن سليمان بن بزيع عن مالك بن أنس عن يحيى بن سعيد الأنصاري عن سعيد بن المسيب عن علي بن أبي طالب قال "قلت يا رسول الله الأمر ينزل بنا بعدك لم ينزل به القرآن ولم نسمع فيه منك شيئا؟ قال: أجمعوا له العالمين أو قال العابدين من المؤمنين، واجعلوه شورى بينكم ولا تقضوا فيه برأى واحد ". "ابن عبد البر في العلم" وقال هذا حديث لا يعرف من حديث مالك إلا بهذا الإسناد ولا أصل له في حديث مالك عنده ولا في حديث غيره وإبراهيم البرقي وسليمان بن بزيع ليسا بالقويين خط في رواة مالك وقال لا يثبت هذا عن مالك قط في غرائب مالك وقال لا يصح تفرد به إبراهيم عن سليمان ومن دون مالك ضعيف. وقال في الميزان سليمان بن بزيع عن مالك قال أبو سعيد بن يونس منكر الحديث، وحكى في اللسان كلام ابن عبد البر خط قط ولم يزد عليه قلت فإن كان المنكر كونه من حديث مالك فواضح. وأما قول ابن عبد البر لا أصل له في حديث غيره أيضا ففيه نظر فقد وجدت له طريقا آخر. قال طس: ثنا أحمد، ثنا شباب العصفري، ثنا نوح بن قيس عن الوليد بن صالح عن محمد بن الحنفية عن علي قال قلت يا رسول الله: "إن نزل بنا أمر ليس فيه بيان أمر ولا نهي فما تأمرنا؟ قال: شاوروا الفقهاء، والعابدين ولا تمضوا فيه خاصة، قال طس: لم يروه عن الوليد إلا نوح انتهى، ونوح روى له مسلم والأربعة، قال في الكاشف: وثق وهو حسن الحديث، وقال في الميزان: صالح الحال، وثقه حم وابن معين، وقال "ن": ليس به بأس، والوليد ذكره "حب" في الثقات فالحديث عن هذه الطريق حسن صحيح.
4188: ابراہیم بن ابی الفیاض البرقی سے مروی ہے کہ ہمیں سلیمان بن بزیع نے خبر دی ہے کہ مالک بن انس عن یحییٰ بن سعید الانصاری عن سعید بن المسیب کی سند کے ساتھ حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے مروی ہے۔
حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! آپ کے بعد بھی ہمارے سامنے نئے نئے مسائل پیدا ہوں گے جن کے بارے میں قرآن نازل نہ ہوگا اور نہ ان کے متعلق ہم نے آپ سے کچھ سنا ہوگا (تب ہم کیا کریں ؟ ) فرمایا : اس کے لیے تم مومنوں میں سے عالموں یا فرمایا عابدوں کو جمع کرنا اور اس مسئلہ کو باہمی مشاورت کے ساتھ طے کرنا اور محض کسی ایک کی رائے پر فیصلہ نہ کرنا۔ العلم لابن عبداللہ۔
کلام : ابن عبدالبر فرماتے ہیں امام مالک کے واسطے سے یہ حدیث معروف نہیں ہے مگر اسی سند کے ساتھ۔ اور حقیقت امام مالک کی حدیث میں اس روایت کی کوئی اصل نہیں ہے۔ اور نہ ہی کسی اور کی حدیث میں۔
نیز اس روایت کے راوی ابراہیم البرقی اور سلیمان بن بزیع قوی راوی نہیں ہیں۔ (الخطیب فی رواۃ مالک (رح))
نیز یہ روایت امام مالک سے منقول ہونا ثابت نہیں ہے۔ الدارقطنی فی غرائب مالک۔
نیز فرمایا : یہ حدیث صحیح نہیں ابراہیم اس کو سلیمان سے روایت کرنے میں متفرد ہیں اور امام مالک سے پہلے کے دونوں راوی ضعیف ہیں۔
میزان میں ہے ابو سعید بن یونس نے فرمایا کہ مالک (رح) سے روایت کرنے والا سلیمان بن بزیع منکر الحدیث ہے۔ (میزان الاعتدال 2/ 197)
خطیب (رح) نے ابن عبدالبر کا کلام لسان میں حکایت کیا ہے اور اس میں قلت سے اپنی رائے کا اضافہ نہیں کیا۔ اور مالک کی حدیث سے اس راوی کا منکر ہونا واضح ہے۔
مولف سیوطی (رح) فرماتے ہیں ابن عبدالبر کا یہ کہنا کہ مالک کے علاوہ کسی اور کی حدیث میں بھی اس روایت کی کوئی اصل نہیں تو اس بات میں شبہ ہے کیونکہ یہی روایت میں نے ایک دوسرے طریق سے بھی پائی ہے۔
علامہ سیوطی (رح) فرماتے ہیں : احمد، شباب العصفری، نوح بن قیس، ولید بن صالح، محمد بن حنفیہ کی سند کے ساتھ حضرت علی (رض) سے مروی ہے فرماتے ہیں۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! اگر ہم کو کوئی مسئلہ پیش آجائے جس میں امر یا نہی کسی چیز کا بیان نہ ہو تو اس کے متعلق آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ؟ فرمایا : اپنے فقہاء اور عبادت گذاروں سے مشورہ کرنا اور کسی خاص شخص کی رائے کو جاری نہ کرنا۔
کلام : علامہ سیوطی (رح) فرماتے ہیں اس روایت کو ولید سے صرف نوح روایت کرتا ہے۔ اور نوح سے امام مسلم اور چاروں ائمہ (ترمذی، نسائی، ابو داود، اور ابن ماجہ) نے روایت نقل کی ہے۔ نیز الکاشف میں منقول ہے کہ نوح کو ثقہ کہا گیا ہے اور وہ حسن حدیث ہے میزان میں کہا ہے کہ وہ صالح الحال ہے، نیز امام احمد اور ابن معین نے اس کو ثقہ قرار دیا ہے۔ امام نسائی نے فرمایا لاباس بہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ اور ولید کو ابن حبان نے ثقات میں شمار کیا ہے خلاصہ کلام اس طریق سے یہ روایت حسن اور صحیح ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔