HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4199

4199 - "ومن مسند الطفيل بن عمرو الدوسي" ذي النور عن إسماعيل بن عياش قال: حدثني عبد ربه بن سليمان عن الطفيل بن عمرو الدوسي، قال: "أقرأني أبي بن كعب القرآن، فأهديتا له قوسا فغدا إلى النبي صلى الله عليه وسلم متقلدها، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: من سلحك هذه القوس يا أبي؟ فقال: الطفيل بن عمرو الدوسي، أقرأته القرآن، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: تقلدها شلوة1 من جهنم، فقال يا رسول الله: "إنا نأكل من طعامهم، فقال: أما طعام صنع لغيرك فحضرت فلا بأس أن تأكله وأما ما صنع لك فإنك إن أكلته فإنما تأكل بخلاقك". "البغوي" وقال: حديث غريب وعبد ربه بن سليمان بن زيتون أحسبه من أهل حمص ولم يسمع من الطفيل "كر".
4199: قرآن سے دنیا نہ کمائے
(مسند طفیل بن عمرو الدوسی) ذی النور عن اسماعیل بن عیاش، عبد ربہ بن سلیمان کی سند کے ساتھ حضرت طفیل بن عمرو دوسی (رض) سے مروی ہے کہ مجھے ابی بن کعب (رض) نے قرآن پڑھایا، میں نے ان کو ہدیہ میں ایک کمان پیش کی، وہ صبح کو کمان کاندھے پر لٹکائے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں تشریف لے گئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے دریافت کیا :
اے ابی یہ کمان کس نے تم کو دی ؟ انھوں نے طفیل بن عمرو الدوسی کا نام لیا اور بتایا کہ میں نے ان کو قرآن پڑھایا تھا۔ تب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو پھر تم نے جہنم کا ایک ؟ ؟؟ ؟ لیا ہے۔ ابی (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اور ہم ان کا کھانا کھاتے ہیں ؟ فرمایا کھانا تو تیرے علاوہ کسی اور کے لیے بنایا ہو اور تم حاضر ہوجاؤ تو تب تمہارے کھانے میں کوئی حرج نہیں۔ اور اگر وہ کھانا خاص تمہارے لیے بنایا گیا ہو تو تب اگر تم نے کھایا تو اپنے آخرت کے حصے سے کھایا۔ (البغوی)
کلام : حدیث غریب ہے، عبد ربہ بن سلیمان بن زیتون اہل حمص سے ہیں اور ان کا سماع حضرت طفیل (رض) سے ثابت نہیں۔ (رواہ ابن عساکر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔