HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4212

4212 - عن ابن مسعود "إنه أتاه ناس من أهل الكوفة فقرأ عليهم السلام: وأمرهم بتقوى الله، وأن لا يختلفوا في القرآن، ولا يتنازعون فيه، فإنه لا يختلف ولا ينسى ولا ينفذ لكثرة الرد، أفلا ترون أن شريعة الإسلام فيه واحدة حدودها وفرائضها وأمر الله فيها، ولو كان شيء من الحرفين يأتي بشيء ينهى عنه الآخر كان ذلك الإختلاف ولكنه جامع لذلك كله، وإني لأرجو أن يكون قد أصبح فيكم من الفقه والعلم من خير ما في الناس، ولو أعلم أحدا تبلغنيه الإبل هو أعلم بما نزل على محمد لقصدته، حتى أزداد علما إلى علمي، فقد علمت أن رسول الله صلى الله عليه وسلم: كان يعرض عليه القرآن كل عام مرة، فعرض عام توفي فيه مرتين فكنت إذا قرأت عليه أخبرني أني محسن، فمن قرأ علي قراءتي فلا يدعها رغبة عنها، ومن قرأ على شيء، من هذه الحروف فلا يدعه رغبة عنه، فإن من جحد بحرف منه جحد به كله". "كر".
4212: ابن مسعود (رض) کی خدمت میں کوفہ کے کچھ لوگ حاضر ہوئے۔ آپ (رض) نے ان کو سلام کیا۔ ان کو تقوی اختیار کرنے کا حکم دیا اور یہ کہ وہ قرآن میں اختلاف نہ کریں، نہ اس میں باہم جھگڑا کریں، بیشک قرآن مختلف حکموں کا حامل نہیں ہوسکتا۔ اور اگر کثرت کے ساتھ اس کو پڑھا جائے تو وہ بھولتا ہے اور ختم ہوتا ہے۔ فرمایا : کیا تم دیکھتے نہیں کہ اس میں ایک ہی شریعت بیان کی گئی ہے جو اسلام ہے۔ اسلام کے فرائض، حدود اور اوامر اس میں بیان کیے گئے ہیں۔ اگر دو قراءتوں میں ایسا ہو کہ ایک قراءت ایک حکم دیتی ہے دوسری قراءت اس سے منع کرتی ہے تو یہ اصل اختلاف ہے۔ لیکن قرآن میں ایسا نہیں بلکہ قرآن تمام قراءتوں کو اتفاق کے ساتھ جامع ہے۔ اور میں امید کرتا ہوں کہ فقہ و علم کے ساتھ تمہارے اندر بہترین لوگ پیدا ہوچکے ہیں۔ اگر مجھے یہ اونٹ ایسے کسی شخص کے پاس پہنچا سکتے جو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل کی گئی تعلیمات کو مجھ سے زیادہ جانتا ہے تو میں ضرور اس کا ارادہ کرتا تاکہ اس کے علم سے اپنے علم میں اضافہ کرلوں۔
مجھے معلوم ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ہر سال ایک مرتبہ قرآن پڑھا گیا۔ میں جب بھی آپ کو قرآن سناتا تھا آپ فرماتے تھے : میں قرآن اچھا پڑھتا ہوں۔ پس جو مجھ سے میری قراءت سیکھ لے وہ اس سے اعراض کرکے اس کو نہ چھوڑے بیشک جس نے قرآن کی ایک قراءت کا بھی انکار کردیا اس نے پورے قرآن کا انکار کردیا ۔ رواہ ابن عساکر۔
نوٹ : 3068 نمبر حدیث کے ذیل میں قراءت قرآن کی تفصیل ملاحظہ فرمائیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔