HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4217

4217 - "من مسند أوس الثقفي" عن أوس بن حذيفة الثقفي قال قدمنا وفد ثقيف على رسول الله صلى الله عليه وسلم فنزل الأخلافيون على المغيرة ابن شعبة، وأنزل المالكيين قبته، وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يأتينا فيحدثنا بعد العشاء الآخرة حتى يراوح بين قدميه من طول القيام، فكان أكثر ما يحدثنا اشتكاء قريش يقول: "كنا بمكة مستضعفين فلما قدمنا المدينة انتصفنا من القوم، فكانت سجال الحرب علينا ولنا، فاحتبس علينا ليلة عن الوقت الذي كان يأتينا فيه، ثم أتانا، فقلنا يا رسول الله احتبست عنا الليلة عن الوقت الذي كنت تأتينا فيه؟ فقال: إنه طرأ2 علي حزبي من القرآن، فأحببت أن لا أخرج حتى أقرأه، أو قال حتى أقضيه، فلما أصبحنا سألنا أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم عن أحزاب القرآن كيف يحزبونه؟ فقالوا: ثلاث، وخمس، وسبع، وتسع، وإحدى عشرة، وثلاث عشرة وحزب المفصل". "ط حم وابن جرير طب وأبو نعيم".
4217: (مسند اوس ثقفی (رض)) اوس بن حذیفہ ثقفی (رض) فرماتے ہیں ہم قبیلہ بنوثقیف کا ایک وفد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو۔ اخلافیس حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) کے ہاں ٹھہر گئے اور مالک یین کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبہ میں ٹھہرایا۔
آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عشاء کے بعد ہمارے پاس تشریف لاتے تھے۔ زیادہ دیر تک کھڑے رہنے کی وجہ سے کبھی ایک پاؤں پر کبھی دوسرے پاؤں پر کھڑے ہوجاتے تھے۔ اکثر آپ قریش کی تکالیف کا ذکر فرماتے تھے کہ ہم مکہ میں انتہائی کمزور حالت میں تھے، پھر جب مدینہ آئے تو ہم نے قوم (قریش) سے انصاف لیا، پس جنگ کا ڈول کبھی ہم پر گھوم جاتا اور کبھی ان پر۔
ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مقررہ وقت سے کچھ دیر سے تشریف لائے ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ جس وقت تشریف لاتے تھے اس سے کچھ تاخیر ہوگئی ؟ فرمایا : مجھ پر قران کا کچھ حصہ نازل ہوا تھا تو میں نے چاہا کہ نکلنے سے پہلے اس کو آگے پڑھا دوں یا فرمایا پورا کردوں۔ خیر صبح کو ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ سے قرآن کے حصوں کے بارے میں سوال کیا کہ وہ کیسے اس کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے پڑھتے ہیں ؟ انھوں نے کہا : ہم تین تین، پانچ پانچ، سات سات، نو نو، گیارہ گیارہ، اور تیرہ تیرہ آیات اور پوری پوری سورت کرکے پڑھتے ہیں اور سیکھتے ہیں۔ (ابو داؤد الطیالسی ، مسند احمد، ابن جریر، الکبیر للطبرانی، ابو نعیم)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔