HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4228

4228 - عن ابن عباس قال: "قال عمر بن الخطاب: قرأت الليلة آية أسهرتني: {أَيَوَدُّ أَحَدُكُمْ أَنْ تَكُونَ لَهُ جَنَّةٌ مِنْ نَخِيلٍ وَأَعْنَابٍ} ما عنى؟ فقال بعض القوم: الله أعلم، فقال: إني أعلم أن الله أعلم، ولكن إنما سألت إن كان عند أحد منكم علم وسمع فيها بشيء أن يخبر بما سمع فسكتوا، فرآني وأنا أهمس، قال: قل يا ابن أخي، ولا تحقر نفسك قلت عنى بها العمل قال وما عنى بها العمل؟ قلت شيء ألقي في روعي فقلته فتركني، وأقبل وهو يفسرها صدقت يا ابن أخي، عنى بها العمل، ابن آدم أفقر ما يكون إلى جنته إذا كبر سنه، وكثرت عياله، وابن آدم أفقر ما يكون إلى عمله يوم القيامة، صدقت يا ابن أخي". "عبد بن حميد وابن المنذر".
4228: حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عمر بن خطاب رضی الہ عنہ نے فرمایا : میں نے گزشتہ رات یہ آیت ایود احدکم ان تکون (البقرہ : 266) پڑھی اور اس نے رات کو مجھے جگا کر رکھا۔ بتاؤ اس سے کیا مراد ہے ؟ حاضرین میں سے کسی نے کہا : اللہ زیادہ جانتا ہے۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا میں جانتا ہوں کہ اللہ زیادہ جانتا ہے۔ میرے پوچھنے کا مطلب ہے کہ اگر کسی کو اس کے بارے میں کچھ علم ہو اور اس نے اس کے متعلق کچھ سنا ہو تو وہ بتائے۔ لیکن تمام لوگ خاموش رہے۔ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں حضرت عمر (رض) نے مجھے دیکھا کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔
چنانچہ حضرت عمر (رض) نے مجھے فرمایا : اے بھتیجے ! کہو اور اپنے آپ کو حقیر مت خیال کرو۔ میں نے عرض کیا : اس سے اعمال مراد ہے۔ فرمایا اور اس عمل سے کیا مراد ہے ؟ میں اپنے دل میں آنے والی کہنا چاہتا تھا مگر حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اے بھتیجے ! تو نے سچ کہا : اس سے عمل مراد ہے۔ ابن آدم بڑھاپے میں اس کے اہل و عیال زیادہ ہوجاتے ہیں تو وہ باغات (اور مال و دولت) کا زیادہ محتاج ہوجاتا ہے اور اسی طرح وہ قیامت کے دن اپنے اعمال کا بہت زیادہ محتاج ہوگا۔ تو نے سچ کہا، بھتیجے ! ) عبد بن حمید، ابن المنذر۔ (
فائدہ : یعنی جس طرح انسان اپنے بڑھاپے میں جب وہ کمانے سے محتاج ہوتا ہے اور اہل و عیال کی کثرت ہوتی ہے تو وہ مال و دولت کا زیادہ محتاج ہوتا ہے اب اگر اس کا مال و دولت تباہ ہوجائے تو اس کا کیا حال ہوگا یونہی انسان دنیا میں نیک اعمالوں کو بد اعمالوں کی بھینٹ چڑھا دے تو قیامت کے دن وہ مفلس کیا کرے گا جبکہ اس دن عمل کی اشد ضرورت ہوگی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔