HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4245

4245 - عن علي في قوله: {فَصِيَامُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ} قال: "قيل يوم التروية2 يوم، ويوم التروية، ويوم عرفة، فإن فاتته
4245: فصیام ثلاثۃ ایام فی الحج۔
ترجمہ : پس ایام حج میں تین روزے ہیں۔
حضرت علی (رض) فرماتے ہیں ایام حج میں تین ایام سے مراد یوم التویہ سے قبل اور یوم الترویہ اور یوم عرفہ ہے۔ پس اگر ان دنوں میں نہ ر کھ سکے تو ایام تشریق میں روزے رکھے۔ التاریخ للخطیب، عبد بن حمید، ابن جریر فی التفسیر، ابن ابی حاتم۔
فائدہ : یعنی جو شخص حج وعمرہ اکٹھا کرے جس طرح کے ہمارے دیار کے لوگ جو خارج حرم ہیں کرتے ہیں ان پر بطور شکرانے کے قربانی ہے، بکری یا بڑے جانور کا ساتواں حصہ۔ اگر طاقت سے باہر ہو تو دس روزے رکھے اس طرح کہ سات ، آٹھ اور نو ذی الحجہ کو تین روزے رکھے۔ اور سات ایام حج کے بعد۔ تین روزے ایام حج میں ضروری ہیں۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : اگر عرفہ سے قبل تین روزے نہ رکھ پائے تو عرفہ کے بعد ایام تشریق میں رکھ لے۔ اور جو شخص میات کے اندر یعنی حرم میں رہتا ہو اس کے لیے افراد حج کا حکم ہے یعنی صرف حج کرنا۔ اس کے لیے یہ قربانی یا اس کے متبادل کا حکم نہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔