HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4269

4269 - عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "أشرفت الملائكة على الدنيا فرأت بني آدم يعصون، فقالوا: يا رب ما أجهل هؤلاء؟ ما أقل معرفة هؤلاء بعظمتك؟ فقال: لو كنتم في مسلاخهم لعصيتموني، قالوا: كيف يكون هذا ونحن نسبح بحمدك ونقدس لك، قال: فاختاروا ملكين، فاختاروا هاروت وماروت، ثم أهبطا إلى الدنيا، وركبت فيهما شهوات بني آدم، ومثلت لهما امرأة فما عصما حتى واقعا في المعصية فقال الله عز وجل لهما: فاختارا عذاب الدنيا، أو عذاب الآخرة فنظر أحدهما إلى صاحبه، فقال ما تقول؟ فقال أقول إن عذاب الدنيا منقطع، وإن عذاب الآخرة لا ينقطع، فاختارا عذاب الدنيا فهما اللذان ذكرهما الله تعالى في كتابه: {وَمَا أُنْزِلَ عَلَى الْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ هَارُوتَ وَمَارُوتَ} . "وقال وقفه أصح".
4269: ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ملائکہ نے اہل دنیا پر نظر ڈالی دیکھا کہ بنی آدم گناہ کر رہے ہیں تو انھوں نے پکارا : اے پروردگار@ یہ لوگ کس قدر جاہل ہیں ؟ ان لوگوں کو آپ کی عظمت کا علم کس قدر کم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اگر تم ان کی کھال میں ہوتے تو تم بھی میری نافرمانی کرتے۔ ملائکہ نے عرض کیا : یہ کیسے ہوسکتا ہے جبکہ ہم تو آپ کی (ہر وقت) تسبیح کرتے ہیں اور آپ کی پاکی بیان کرتے ہیں۔
چنانچہ ملائکہ نے اپنے درمیان میں سے دو فرشتوں کو چنا ہاروت اور ماروت کو۔ وہ دنیا پر اترے۔ اور دنیا میں بنی آدم کی شہوات ان میں بھی ڈال دی گئیں۔ ایک عورت ان کے ساتھ پیش آئی۔ اور وہ اپنے آپ کو بچا نہ سکے بلکہ معصیت میں مبتلا ہوگئے۔ اللہ عزوجل نے ان کو فرمایا : دنیا کا عذاب اختیار کرتے ہو یا آخرت کا عذاب ؟ ایک نے دوسرے سے پوچھا : تمہارا کیا خیال ہے ؟ دوسرے نے کہا : دنیا کا عذاب تو آخر ختم ہو ہی جائے گا۔ جبکہ آخرت کا عذاب دائمی ہے۔ چنانچہ ان دونوں نے دنیا کا عذاب اختیار کرلیا۔ پس یہی دونوں فرشتے ہیں جن کا اللہ نے اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے :
وما انزل علی الملکین ببابل ہاروت و ماروت۔
اور جو شہر بابل میں دو فرشتوں ہاروت اور ماروت پر اتری۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔