HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4271

4271 - عن ابن لبيبة قال: "جئت أبا هريرة فقلت أخبرني عن أمر، الأمور كلها له تبع عن صلاتنا التي لا بد لنا منها، قال أتقرأ من القرآن شيئا؟ قلت نعم، قال اقرأ فقرأت له فاتحة الكتاب، فقال: هذه السبع المثاني، التي يقول الله تعالى: {وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعاً مِنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ} ثم قال لي أتقرأ سورة المائدة؟ قلت نعم، قال فأقرأ علي آية الوضوء، فقرأتها فقال ما أراك إلا قد عرفت وضوء الصلاة، أما سمعت الله تعالى يقول: {أَقِمِ الصَّلاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ} أتدري ما دلوكها؟ قلت إذا زالت الشمس عن بطن السماء أو عن كبد السماء بعد نصف النهار، قال: نعم فصل الظهر حينئذ، وصل العصر والشمس بيضاء نقية، تجد لها مسا، قال: أفتدري ما غسق الليل؟ قلت نعم غروب الشمس، قال نعم فاحدرها2 في إثرها، ثم احدرها في أثرها وصل العشاء إذا ذهب الشفق، وإذا أم الليل من ههنا، وأشار إلى المشرق فيما بينك وبين ثلث الليل، وما عجلت بعد ذهاب بياض الأفق فهو أفضل وصل الفجر إذا طلع الفجر، أتعرف الفجر؟ قلت نعم، قال: ليس كل الناس يعرفه، قلت هو إذا اصطفق الأفق بالبياض، قال نعم فصلها حينئذ إلى السدف1، ثم إلى السدف، ثم إلى السدف، وإياك والحسوة2 والإقعاء، وتحفظ من السهو، حتى تفرغ، قلت أخبرني عن الصلاة الوسطى، قال: أما سمعت الله يقول: {أَقِمِ الصَّلاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ} الآية {وَمِنْ بَعْدِ صَلاةِ الْعِشَاءِ ثَلاثُ عَوْرَاتٍ} فذكر الصلاة كلها، ثم قال: {حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاةِ الْوُسْطَى} ألا وهي العصر، ألا وهي العصر. "عب".
4271: ابن لبیبہ (رح) سے مروی ہے کہ میں حضرت ابوہریرہ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا : مجھے ایسی چیز کے بارے میں بتائیے تمام امور جس کے تابع ہیں یعنی نماز کے متعلق جس کے بغیر ہمارا چارہ نہیں۔
حضرت ابوہریرہ (رض) نے فرمایا : کیا تم کچھ قرآن پڑھے ہوئے ہو ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں ! انھوں نے پڑھنے کا حکم دیا تو میں نے سورة الفاتحہ پڑھ کر سنائی تو آپ (رض) نے فرمایا :
یہ سبع مثانی ہے، جس کے بارے میں اللہ کا فرمان ہے :
ولقد اتیناک سبعا من المثانی والقرآن العظیم۔
اور ہم نے آپ کو سات بار بار پڑھی جانے والی آیات اور قرآن عظیم عطا کیا۔ پھر آپ (رض) نے مجھ سے پوچھا : کیا تم نے سورة المائدہ پڑھ رکھی ہے ؟ میں نے اثبات میں جواب دیا تھا آپ (رض) نے فرمایا : اچھا تم آیت الوضوء پڑھو۔ میں نے وہ بھی پڑھ کر سنا دیں تو حضرت ابوہریرہ (رض) نے فرمایا۔ میرا خیال ہے کہ تم نماز کے لیے وضوء بھی سمجھ گئے ہوگے۔ پھر آپ (رض) نے فرمایا : تم نے اللہ کا یہ فرمان سنا ہے۔
اقم الصلوۃ لدلوک الشمس۔
نماز قائم کرو سورج ڈھلنے کے وقت۔
جانتے ہو دلوک سے کیا مراد ہے ؟ میں نے عرض کیا : نصف النہار کے بعد جب آفتاب آسمان کے پیٹ یا جگر سے ڈھل جائے۔ فرمایا : ہاں اس وقت تم ظہر کی نماز پڑھو۔ اور پھر جب سورج سفید ہی ہو۔ تو اس وقت عصر کی نماز پڑھو۔ جب تم کو ایسا لگے کہ تم سورج کو چھو سکتے ہو (یعنی جب کچھ ٹھنڈا ہوجائے اور اس پر نظر ڈالنا ممکن ہو) پھر فرمایا :
جانتے وہ غسق اللیل کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا : جی ہاں، غروب شمس مراد ہے۔ فرمایا : ہاں پس تم اس کے پیچھے رہو (اور مغرب پڑھ لو) اور جب شفق (روشنی) غائب ہوجائے تو عشاء کی نماز پڑھ لو۔ پھر مشرق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : جب رات یہاں سے ایک تہائی رات آجائے اس وقت (عشاء کا وقت ہے) لیکن اگر افق کی سفیدی جانے کے بعد ہی (عشاء ) پڑھ لو تو زیادہ افضل ہے۔ اور جب فجر طلوع ہوجائے تو فجر کی نماز پڑھ لو۔ جانتے ہو فجر کیا ہے ؟ میں نے اثبات میں جواب دیا تو آپ نے فرمایا : تمام لوگ اس کو نہیں جانتے۔ میں نے عرض کیا : وہی فجر ہے نا جب افق سفیدی کے ساتھ چمک اٹھے۔ فرمایا : ہاں اس وقت سے لے کر صبح کی سفیدی تک نماز پڑھ لو۔ پھر سفیدی تک پھر سفیدی تک۔ اور دیکھو رکوع و سجدہ یوں نہ کرو۔ کہ جس طرح پرندہ پانی پی کر اڑ جاتا ہے یا کتا اکڑوں بیٹھتا ہے (بلکہ رکوع و سجدہ کو اچھی طرح ادا کرو) اور بھول (اور غفلت) سے حفاظت میں رہو۔ حتی کہ تم نماز پڑھ لو۔
ابن لبیبہ کہتے ہیں : پھر میں نے ان سے عرض کیا : مجھے الصلاۃ الوسطی (درمیانی نماز) کے بارے میں بتائیے (کون سی ہے ؟ ) فرمایا : تم نے اللہ کا یہ فرمان نہیں سنا :
اقم الصلوۃ لدلوک الشمس الی غسق اللیل و قرآن الفجر۔
نماز قائم کرو سورج ڈھلنے سے رات چھانے تک اور فجر کا قرآن پڑھنا (یاد رکھو) (اس میں پانچوں نمازیں آگئیں)
اور فرمایا :
ومن بعد صلوۃ العشاء ثلث عورات لکم۔
اور عشاء کی نماز کے بعد تمہارے لیے تین تاریکیاں (حصے ہیں) ۔
یوں پانچوں نمازیں ان آیات میں آگئیں۔ پھر فرمایا :
حافظوا علی الصلوات والصلوۃ الوسطی۔
نمازوں پر محافظت کرو خصوصا درمیانی نماز پر۔
پس آگاہ رہو وہ عصر کی نماز ہے عصر کی نماز ہے۔ الجامع لعبد الرزاق۔
کیونکہ درمیان میں وہی ہے دو نمازیں اس سے قبل اور دو اس کے بعد ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔