HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

42810

42797- مسند أبي سعيد أما إنكم لو أكثرتم ذكر هاذم اللذات لشغلكم عما أرى: الموت! فأكثروا ذكر هاذم اللذات فإنه لم يأت على القبر يوم إلا تكلم فيه فيقول "أنا بيت الغربة وأنا بيت الوحدة، وأنا بيت التراب، وأنا بيت الدود" فإذا دفن العبد المؤمن قال له القبر "مرحبا وأهلا! أما كنت لأحب من يمشي على ظهري إلي! فإذا وليتك اليوم وصرت إلي فسترى صنيعي بك" فيتسع له مد بصره ويفتح له باب الجنة، وإذا دفن العبد الفاجر أو الكافر قال له القبر "لا مرحبا ولا أهلا، أما كنت لأبغض من يمشي على ظهري إلي! فإذا وليتك اليوم وصرت إلي فسترى صنيعي بك" فيلتئم عليه حتى يلتقي عليه وتختلف أضلاعه، ويقيض له سبعون تنينا لو أن واحدا منها نفخ في الأرض ما أنبتت شيئا ما بقيت الدنيا، فينهشنه ويخدشنه حتى يقضى به إلى الحساب؛ إنما القبر روضة من رياض الجنة أو حفرة من حفر النار."غريب عد".
٤٢٧٩٧۔۔۔ مسند ابی سعید) اگر تم اس چیز کا کثرت سے ذکر کرو جو لذتیں ختم کرنے والی ہے ، تو مجھے تمہاری یہ حالت نظرنہ آئے وہ تمہیں اس سے غافل کردے جو میں دیکھ رہاہوں سولذتیں ختم کرنے والی چیز کا کثرت سے ذکر کرو، کیونکہ قبر ہر روز پکارکرکہتی ہے میں بےکانگی اور تنہائی کا گھر ہوں میں مٹی اور کیڑوں کا گھر ہوں جب مومن بندہ اس میں دفن کیا جاتا ہے توہ اس سے کہتی ہے خوش آمدید، میری پشت پرچلنے والوں میں سے تو مجھے سب سے زیادہ محبوب تھا، آج جب کہ تو میرے پاس آیا تو اپنے ساتھ میرے سلوک کو دیکھ لے گا، چنانچہ تاحدنگاہ اس کے لیے قبر کشادہ ہوجاتی ہے اور جنت کی طرف اس کے لیے دروازہ کھول دیاجاتا ہے۔
اور جب فاجرو کافر بندہ دفن کیا جاتا ہے توقبر اس کو کہتی ہے تیرا آنانامبارک ہو، میری پشت پرچلنے والوں میں سے تو مجھے سب سے زیادہ ناپسندیدہ تھا آج جب کہ تو میرے پاس آیا ہے تو اپنے ساتھ میرے سلوک کو بھی دیکھ لے گا چنانچہ قبر اس پر تنگ ہوناشروع ہوجاتی ہے اور آپس میں اتناملتی ہے کہ اس کی پسلیاں آپس میں گھس جاتی ہیں اور اس پر ستر سانپ مقرر کردیے جاتے ہیں کہ ان میں سے اگر ایک زمین پر پھونک ماردے تو جب تک دنیا ہے اس پر گھاس نہ اگے اور وہ حساب وکتاب قائم ہونے تک اسے ڈستے رہیں گے اس واسطے قبریاتو جنت کا ایک باغیچہ ہے یا جہنم کا ایک گڑھا۔ غریب ابن عدی۔
کلام :۔ ضعیف الجامع ١٢٣١۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔