HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

42823

42810- عن الحارث بن خزرج الأنصاري عن أبيه قال: نظر النبي صلى الله عليه وسلم إلى ملك الموت عند رأس رجل من الأنصار فقال: يا ملك الموت! ارفق بصاحبي فإنه مؤمن، فقال ملك الموت: طب نفسا وقر عينا، واعلم أني بكل مؤمن رفيق، واعلم يا محمد أني لأقبض روح ابن آدم فإذا صرخ صارخ من أهله قمت في الدار ومعي روحه فقلت: ما هذا الصارخ؟ والله ما ظلمناه ولا سبقنا أجله ولا استعجلنا قدره وما لنا في قبضه من ذنب، وإن ترضوا بما صنع الله تؤجروا، وإن تحزنوا وتسخطوا تأثموا وتؤزروا، ما لكم عندنا من عتبي ولكن لنا عندكم بعد عودة وعودة، فالحذر الحذر! وما من أهل بيت - يا محمد - شعر ولا مدر، بر ولا بحر، سهل ولا جبل إلا أنا في كل يوم وليلة حتى لأنا أعرف بصغيرهم وكبيرهم منهم بأنفسهم، والله يا محمد لو أردت أن أقبض روح بعوضة ما قدرت على ذلك حتى يكون الله هو أذن بقبضها. قال جعفر: بلغني أنه إنما يتصفحهم عند مواقيت الصلاة، فإذا نظر عند الموت ممن كان يحافظ على الصلوات دنا منه ملك الموت ودفع عنه الشيطان وتلقنه الملائكة "لا إله إلا الله محمد رسول الله" في ذلك الحال العظيم."ابن أبي الدنيا في كتاب الحذر، طب".
٤٢٨١٠۔۔ حار ث بن خزرج انصاری اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے ملک الموت کو ایک انصاری شخص کے سرہانے دیکھا، آپ نے فرمایا : اے ملک الموت ! میرے صحابی کے ساتھ نرمی کا برتاؤکرو، کیونکہ وہ مومن ہے ملک الموت نے کہا، آپ مطمئن رہیں اور آنکھ ٹھنڈی رکھیں آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ میں ہر مومن کے ساتھ نرمی کا برتاؤن کرتا ہوں (اے محمد) آپ جان لیں میں انسان کی روح قبض کرتا ہوں پس جب اس کے گھروالوں میں سے کوئی چیخنے والاچیختا ہے تو میں دروازے پر کھڑا ہوتا ہوں اور میرے ساتھ اس کی روح ہوتی ہے میں کہتا ہوں۔ یہ چیخنے والاکون ہے ؟ اللہ کی قسم ! نہ تو ہم نے اس پر ظلم کیا اور نہ اس کی موت کی مقررہ مدت سے پہل کی اور نہ اس کی تقدیر سے جلدی کی اور نہ ہمارے ذمہ اس کی روح قبض کرنے میں کوئی گناہ ہے اگر تم اللہ کے کام پر راضی رہو تواجرپاؤ گے اگر غم گین اور ناراض ہو کے تو گناہ گار اور وبال والے بنو گے۔
لیکن ہمارا تو پھر بھی تمہارے پاس باربار لوٹ کر آنا ہے سو احتیاط کرو احتیاط ! اے محمد میں ہر بالوں سے اور ڈھیلے سے بنے گھر، خشکی اور تری ، میدانی اور پہاڑ کی گھر میں ہر رات دن (آتاجاتاہوں) کہ ان کے چھوٹے بڑے کو ان سے بھی زیادہ جانتاہوں اے محمد اللہ کی قسم ، میں اگر ایک مچھر کی روح بھی قبض کرنا چاہوں تو جب تک اللہ مجھے اس کی اجازت نہ دے اس کی روح قبض نہیں کرسکتا۔ جعفر فرماتے ہیں ، ملک الموت نماز کے اوقات میں انھیں بغور دیکھتا ہے پھر جب موت کے وقت اس شخص کو دیکھتا ہے جو نمازوں کی پابندی کرتا تھا اس کے قریب ہوجاتا ہے اور شیطان کو اس سے ہٹاتا ہے اور فرشتے اے لاالہ الا اللہ ، محمد رسول اللہ کی اس عظیم گھڑی میں تلقین کرتے ہیں۔ ابن ابی الدنیا فی کتاب الحذر ، طبرانی فی الکبیر۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔