HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4315

4315 - عن محمد بن المنتشر قال قال رجل لعمر بن الخطاب: إني لأعرف أشد آية في كتاب الله تعالى، فأهوى عمر فضربه بالدرة فقال مالك؟ نقبت عنها حتى علمتها، فانصرفت حتى كان الغد، فقال له عمر الآية التي ذكرت بالأمس، فقال: {مَنْ يَعْمَلْ سُوءاً يُجْزَ بِهِ} فما منا أحد يعمل سوءا إلا جزي به، فقال عمر: لبثنا حين نزلت ما ينفعنا طعام ولا شراب حتى أنزل الله بعد ذلك، ورخص وقال: {وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءاً أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُوراً رَحِيماً} . "ابن راهويه"
4315: ۔۔ محمد بن المنتشر سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت عمر بن خطاب (رض) کو کہا : میں کتاب اللہ کی سخت ترین آیت کو جانتا ہوں۔ حضرت عمر (رض) (مارے تعجب کے) اس کو مارنے کے لیے لپکے۔ اس شخص نے عرض کیا۔ آپ کو کیا ہوا ! میں نے اس آیت کے بارے میں کھود کرید کی تو معلوم کرلیا۔ راوی کہتے ہیں : اس کے بعد میں وہاں سے چلا آیا۔ جب اگلا دن ہوا تو حضرت عمر (رض) نے اسی شخص سے پوچھا : بتاؤ وہ کون سی آیت ہے جس کا تم گزشتہ روز ذکر کر رہے تھے ؟ اس شخص نے عرض کیا :
من یعمل سوءا یجز بہ۔
جس نے برا عمل کیا اس کو اس کا بدلہ ضرور دیا جائے گا۔ پھر اس شخص نے عرض کیا : پس ہم میں سے جو بھی برا عمل کرے گا اس کو اس کی سزا ضرور ملے گی۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : جب یہ آیت نازل ہوئی تھی تو ہمارا یہ حال ہوگیا تھا کہ ہمیں نہ کھانا کچھ فائدہ دیتا تھا اور نہ پینا۔ حتی کہ اللہ پاک نے اس کے بعد یہ آیت نازل فرمائی اور نرمی پیدا کی :
و من یعمل سوءا او یظلم نفسہ ثم یستغفر اللہ یجد اللہ غفورا رحیما۔
جس نے برا عمل کیا یا اپنی جان پر کوئی عمل کیا پھر اللہ سے مغفرت مانگی تو وہ اللہ کو مغفرت کرنے والا (اور) مہربان پائے گا۔ (ابن راہویہ)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔