HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4322

4322 - قال ابن السمعاني في الذيل: أنا أبو بكر هبة الله بن الفرج أنا أبو القاسم يوسف بن محمد بن يوسف الخطيب، أنا أبو القاسم عبد الرحمن ابن عمرو بن تميم المؤدب، ثنا علي بن إبراهيم بن علان، أنا علي بن محمد بن علي، ثنا أحمد بن الهيثم الطائي، حدثنا أبي عن أبيه عن سلمة ابن كهيل عن أبي صادق عن علي بن أبي طالب قال: "قدم علينا أعرابي بعدما دفنا رسول الله صلى الله عليه وسلم بثلاثة أيام، فرمى بنفسه على قبر النبي صلى الله عليه وسلم، وحثا من ترابه على رأسه، وقال: يا رسول الله قلت فسمعنا قولك، ووعيت عن الله، فوعينا عنك، وكان فيما أنزل الله عليك: {وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللَّهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللَّهَ تَوَّاباً رَحِيماً} ، وقد ظلمت نفسي وجئتك تستغفر لي فنودي من القبر: أنه قد غفر لك، "قال في المغني: الهيثم بن عدي الطائي متروك.
4322: ابن سمعانی ذیل میں فرماتے ہیں ہمیں ابوبکر ہبۃ اللہ بن الفرج، ابو القاسم یوسف بن محمد بن یوسف الخطیب، ابو القاسم عبد الرحمن بن عمرو بن تمیم مودب، علی بن ابراہیم بن علان، علی بن محمد بن علی، احمد بن الہیثم الطائی، حدثنا ابی عن ابیہ ، عن مسلم بن کہیل عن ابی صادق عن علی بن ابی طالب کی سند سے روایت پہنچی ہے۔
حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے تین یوم بعد جب آپ کے جسم اطہر کو دفن کرچکے تو ایک دیہاتی آیا اور آتے ہی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر سے لپٹ گیا اور قبر کی مٹی اپنے سر پر ڈالنے لگا اور بولا : یا رسول اللہ ! آپ نے کہا، ہم نے سنا۔ آپ نے اللہ سے لیا، ہم نے آپ سے لیا اور یہ بھی اسی میں سے ہے جو اللہ نے آپ پہ نازل فرمایا :
ولو انہم اذ ظلموا انفسہم جاءوک فاستغفروا اللہ واستغفر لہم الرسول لوجدوا اللہ توابا رحیما۔۔ النساء : 64
اور یہ لوگ جب اپنے حق میں ظلم کر بیٹھتے تھے اگر تمہارے پاس آتے اور خدا سے بخشش مانگتے اور رسول خدا بھی ان کے لیے بخشش طلب کرتے تو خدا کو معاف کرنے والا (اور) مہربان پاتے۔ اور میں نے بھی اپنی جان پر ظلم کیا ہے اور آپ کے پاس اس لیے حاضر ہوا ہوں کہ آپ میرے لیے اللہ سے مغفرت مانگیں۔ چنانچہ قبر سے آواز آئی : تیری مغفرت کردی گئی۔
کلام : علامہ سیوطی (رح) فرماتے ہیں کہ " المغنی " میں الہیثم بن عدی الطائی کو متروک کیا گیا ہے۔ جس کی بناء پر روایت محل کلام ہے۔ (کنز العمال ج 2 ص 386)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔