HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

43538

43525- يا ابن مسعود! هل تدري أي عرى الإيمان أوثق؟ أوثق عرى الإيمان الولاية في الله، والحب في الله، والبغض في الله، يا ابن مسعود! هل تدري أي المؤمنين أفضل؟ أفضل الناس أحسنهم عملا إذا فقهوا في دينهم؛ يا ابن مسعود! هل تدري أي المؤمنين أعلم الناس أبصرهم بالحق إذا اختلف الناس وإن كان في عمله تقصير وإن كان يزحف من أسته زحفا، يا ابن مسعود! هل علمت أن بني إسرائيل افترقوا على اثنتين وسبعين فرقة لم ينج منها إلا ثلاث فرق وهلك سائرهن! فرقة أقامت في الملوك والجبابرة فدعت إلى دين عيسى فأخذت وقتلت ونشرت بالمناشير وحرقت بالنار فصبرت حتى لحقت بالله، ثم قامت طائفة أخرى لم يكن لهم قوة ولم تطق القيام بالقسط فلحقت بالجبال فتعبدت وترهبت وهم الذين ذكرهم الله تعالى {وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا فَآتَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا مِنْهُمْ أَجْرَهُمْ} هم الذين آمنوا بي وصدقوني {وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَاسِقُونَ} الذين لم يؤمنوا بي ولم يصدقوني، ولم يرعوها حق رعايتها وهم الذين فسقهم الله."عبد بن حميد، والحكيم، ع، طب، ك، هب - عن ابن مسعود".
43525 ۔۔ ابن مسعود ! تمہیں پتہ ہے کہ ایمان کی کون سی کڑی سب سے مضبوط ہے ؟ ایمان کی سب سے وہ کڑی مضبوط ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی خاطر دوستی ہو، اللہ تعالیٰ کے لیے محبت اور بغض ہو۔ ابن مسعود ! کیا تمہیں علم ہے کہ کون سا مومن افضل ترین ہے ؟ وہ شخص سب سے افضل ہے جس کا عمل سب سے اچھا ہو جب دین کی سمجھ بوجھ حاصل کریں۔ ابن مسعود ! جانتے ہو کہ کون سا مومن تمام لوگوں میں سے زیادہ علم والا ہے، وہ جب لوگ اختلاف کریں تو اسے حق سب سے زیادہ سجھائی دے اگرچہ اس کے عمل میں کوتاہی ہو، اگرچہ وہ اپنی سرین کے بل گھسٹتا ہو، ابن مسعود ! جانتے ہو کہ بنی اسرائیل میں (72) فرقے بنے صرف تین فرقوں نے نجات پائی باقی ہلاک ہوگئے۔ ایک فرقہ بادشاہوں اور طاقت وروں میں ٹھہرا جس نے انھیں دین عیسیٰ (علیہ السلام) کی دعوت دی، انھیں پکڑ کر قتل کیا گیا، آروں سے چیرا گیا، آگ میں جلایا گیا انھوں نے صبر کیا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ سے جا ملے پھر دوسرا گروہ اٹھا ان میں قوت و طاقت نہ تھی اور نہ وہ عدل و انصاف قائم رکھ سکتے تھے وہ پہاڑوں میں جا بسے وہاں عبادت و رہبانیت میں مشگول ہوگئے انہی کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا اور وہ رہبانیت جسے انھوں نے ایجاد کرلیا ہم نے ان پر فرض نہیں کی، رہبانیت صرف اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لیے ایجاد کی، پھر انھوں نے اس کی حفاظت نہ کی تو ہم نے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اجر دیا، یہ وہی لوگ ہیں جو مجھ پر ایمان لائے اور میری تصدیق کی، اور اکثر ان میں سے فاسق ہیں، جو مجھ پر ایمان لائے اور نہ میری تصدیق کی ، تو انھوں نے جیسا رہبانیت کا حق تھا اس کی رعایت نہیں کی، انہی لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے فاسق قرار دیا۔ (عبد بن حمید والحکیم ابو یعلی، طبرانی، حاکم، بیہقی عن ابن مسعود)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔