HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4373

4373- عن عمر قال: "جاء الأقرع بن حابس التميمي وعيينة بن حصن الفزاري فوجدوا رسول الله صلى الله عليه وسلم قاعدا مع بلال وعمار وصهيب وخباب بن الأرت في ناس من الضعفاء من المؤمنين، فلما رأوهم حقروهم، فأتوا فخلوا به، فقالوا: إنا نحب أن تجعل لنا منك مجلسا تعرف لنا به العرب فضلنا، فإن وفود العرب تأتيك فنستحي أن ترانا مع هذه الأعبد، فإذا نحن جئناك فأقمهم عنا، وإذا نحن فرغنا فاقعد معهم إن شئت، قال نعم، قالوا فاكتب لنا كتابا فدعا بالصحيفة ليكتب لهم ودعا عليا ليكتب، فلما أراد ذلك ونحن قعود في ناحية إذ نزل عليه جبريل فقال: {وَلا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ} إلى قوله {فَتَكُونَ مِنَ الظَّالِمِينَ}
4373: ۔۔ حضرت عمر (رض) سے مروی ہے کہ (سرداران عرب میں سے) اقرع بن حابس تمیمی اور عیینہ بن حصن فزاری رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آئے۔ انھوں نے دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بلال ، عمار، صہیب، اور خباب بن ارت جیسے غریب صحابہ کے درمیان تشریف فرما ہیں انھوں نے ان غریب صحابہ کو دیکھ کر ناک بھوں چڑھائی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے خلوت میں ملے اور بولے : ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہمارے لیے ایک الگ مجلس بنا لیا کریں، جس سے غریب ہماری فضیلت کو جان لیں۔ کیونکہ عرب کے (وفود و قبائل) آپ کے پاس آتے رہتے ہیں تو ہم اس بات سے شرمندہ ہوتے ہیں کہ ہم کو غلام طرز کے لوگوں کے ساتھ بیٹھا دیکھیں۔ لہٰذا جب ہم آپ کے پاس حاضر ہوں تو ان لوگوں کو اپنے پاس سے اٹھا دیجیے۔ اور جب ہم فارغ ہو کر چلے جائیں تو چاہیں تو ان کے ساتھ بیٹھ جائیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (ان کے اسلام کی طرف مائل ہونے کے خیال سے) حامی بھر بیٹھے۔ انھوں نے کہا پھر آپ ہمارے لیے معاہدہ لکھوا دیں۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک صحیفہ منگویا تاکہ ان کو معاہدہ لکھوا دیں اور ساتھ میں حضرت علی (رض) کو بھی لکھنے کے لیے طلب کیا۔ صحابہ کہتے ہیں آپ نے اس کام کا ارادہ ہی کیا تھا اور ہم مسجد کے ایک کونے میں بیٹھے تھے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جبرائیل (علیہ السلام) پر نازل ہوئے اور یہ آیت پڑھ کر سنائیں۔
ولا تطرد الذین یدعون ربہم بالغداۃ والعشی ۔۔ سے ۔۔۔ فتکون من الظالمین تک۔ سورة الانعام : 52 ۔
اور جو لوگ صبح و شام اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں، اس کی ذات کے طالب ہیں ان کو (اپنے پاس سے) مت نکالو۔ ان کے حساب کی جواب دہی تم پر کچھ نہیں ۔ اور تمہارے حساب کی جواب دہی ان پر کچھ نہیں۔ اگر ان کو نکالوگے تو ظالموں میں سے ہوجاؤ گے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔