HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4376

4376- عن أبي محمد: رجل من أهل المدينة قال: سألت عمر ابن الخطاب عن قوله تعالى: {وَإِذْ أَخَذَ رَبُّكَ مِنْ بَنِي آدَمَ مِنْ ظُهُورِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ} قال: سألت النبي صلى الله عليه وسلم كما سألتني، فقال: "خلق الله آدم بيده، ونفخ فيه من روحه، ثم أجلسه، فمسح ظهره بيده اليمنى، فأخرج ذروا فقال ذرو ذرأتهم للجنة، ثم مسح ظهره بيده الأخرى وكلتا يديه يمين فقال ذرو ذرأتهم للناس يعملون فيما شئت من عمل، ثم أختم لهم بأسوأ أعمالهم فأدخلهم النار". "ابن جرير وابن منده في الرد على الجهمية" وقال أبو محمد هذا يقال: أنه مسلمة بن يسار وقيل: نعيم بن ربيعة.
5376: ۔۔ مدینہ کے ایک شخص ابو محمد سے مروی ہے کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب (رض) سے ۔ واذ اخذ ربک من بنی آدم من ظھورہم، کے بارے میں سوال کیا تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : میں نے بھی تمہاری طرح نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا :
اللہ تعالیٰ نے آدم (علیہ السلام) کو اپنے ہاتھ سے پیدا کیا اور اپنی روح ان میں پھونکی۔ پھر ان کی پشت پر اپنا دایاں ہاتھ پھیرا اور آدم (علیہ السلام) کی (ساری جنتی) اولاد نکالی۔ پھر فرمایا : میں نے ان کو جنت کے لیے پیدا کیا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے آدم (علیہ السلام) کی پشت پر دوسرا ہاتھ پھیرا اور اللہ کے دونوں ہاتھ دائیں (اور بابرکت) ہیں۔ پھر تمام جہنمی اولاد نکلی اور ان کو فرمایا : میں نے ان کو لوگوں کے لیے پیدا کیا ہے یہ لوگ جو میں چاہوں گا عمل کریں گے پھر میں ان کا خاتمہ ان کے سب سے برے عمل پر کروں گا اور (اس کی وجہ سے) ان کو جہنم میں داخل کردوں گا۔ (ابن جریر، ابن مندہ فی الرد علی الجہمیۃ)
حضرت علی (رض) سے روایت کرنے والا پہلا راوی یا تو مسلمۃ بن یسار ہے یا نعیم بن ربیعہ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔