HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4381

4381- عن علي قال: "لما حضر أجل هارون أوحى الله إلى موسى أن انطلق أنت وهارون وابن هارون إلى غار في الجبل فإنا قابضوا روحه فانطلق موسى وهارون وابن هارون، فلما انتهوا إلى الغار دخلوا فإذا سرير فاضطجع عليه موسى، ثم قام عنه فقال: ما أحسن هذا المكان يا هارون فاضطجع هارون فقبض روحه، فرجع موسى وابن هارون إلى بني إسرائيل حزينين، فقالوا له أين هارون؟ قال مات، قالوا: بل قتلته، كنت تعلم أنا نحبه، فقال لهم موسى: ويلكم أقتل أخي؟ وقد سألته الله وزيرا ولو أنى أردت قتله أكان ابنه يدعني؟ قالوا له: بل قتلته حسدتناه، قال: فاختاروا سبعين رجلا، فانطلق بهم، فمرض رجلان في الطريق، فحط عليهما خطا، فانطلق موسى وابن هارون وبنو إسرائيل حتى انتهوا إلى هارون، فقالوا: يا هارون من قتلك؟ قال لم يقتلني أحد، ولكني مت، قالوا ما تقضي يا موسى؟ ادع لنا ربك يجعلنا أنبياء قال: فأخذتهم الرجفة فصعقوا وصعق الرجلان اللذان خلفوا، وقام موسى يدعو، رب لو شئت أهلكتهم من قبل وإياي أتهلكنا بما فعل السفهاء منا، فأحياهم الله فرجعوا إلى قومهم أنبياء". "عبد بن حميد وابن أبي الدنيا في كتاب من عاش بعد الموت وابن جرير وابن أبي حاتم وأبو الشيخ".
4381: ۔۔ حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ جب حضرت ہارون (علیہ السلام) کی وفات کا وقت قریب ہوا تو اللہ پاک نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو وحٰ کی کہ تو ہارون اور ان کے بیٹے کو لے کر (فلاں) پہاڑ کی غار میں چلا جا۔ ہم ہارون کی روح قبض کرنا چاہتے ہیں۔
چنانچہ موسیٰ (علیہ السلام) ، ہارون (علیہ السلام) اور ابن ہارون (رح) چل پڑے۔ جب غار تک پہنچ گئے اور اندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ ایک چارپائی بچھی ہوئی ہے۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اس پر جا کر تھوڑی دیر کے لیے لیٹے پھر اٹھے اور فرمایا : اے ہارون واہ کتنی اچھی جگہ ہے یہ ! چنانچہ ہارون (علیہ السلام) اس چار پائی پر لیٹ گئے۔ لیٹے تو ان کی روح قبض کرلی گئی۔ چنانچہ موسیٰ اور ابن ہارون (علیہ السلام) رنجیدہ و غم زدہ اپنی قوم کے پاس واپس لوٹے۔ بنی اسرائیل نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے پوچھا : ہارون کہاں ہیں ؟ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا : وہ انتقال کرچکے ہیں۔ بنی اسرائیل بولے نہیں، بلکہ آپ نے ان کو قتل کردیا ہے۔ آپ جانتے تھے کہ ہم ان سے محبت رکھتے ہیں۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا : افسوس تم پر ! کیا میں اپنے بھائی کو قتل کروں گا۔ حالانکہ میں نے اللہ سے سوال کرکے ان کو اپنا وزیر بنوایا تھا اگر میں ان کو قتل کرتا تو ان کے بیٹے بھی میرے ساتھ تھے وہ مجھے ایسا کرنے دیدیتے ؟ بنی اسرائیل بولے : نہیں آپ ان سے حسد کرتے تھے ( کہ ان سے زیادہ محبت رکھتے ہیں) حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا : اچھا تم ستر آدمی اپنے منتخب کرلو۔ چنانچہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) ان کو لے کر اسی غار کے لیے چل پڑے راستے میں دو آدمی بیمار پڑگئے۔ لوگوں نے ان کو چھوڑ دیا اور نشانی کے لیے کوئی نشان لگا دیا پھر موسیٰ (علیہ السلام) ، ابن ہارون اور بنی اسرائیل غار میں حضرت ہارون تک پہنچے۔ بنی اسرائیل کے لوگوں نے حضرت ہارون (علیہ السلام) سے پوچھا : اے ہارون آپ کو کس نے قتل کیا ؟ حضرت ہارون (حکم خدا سے) بول پڑے اور فرمایا : مجھے کسی نے قتل نہیں کیا بلکہ میں اپنی موت مرا ہوںَ
تب بنی اسرائیل کے ان منتخب افراد نے کہا اے موسیٰ ! تم کیا فیصلہ کرتے ہو ؟ بلکہ تم اپنے پروردگار سے دعا کرو کہ وہ ہم سب (ستر) افراد کو اپنا نبی بنا لے۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ ان سب کو اور پیچھے رہ جانے والے دو آدمیوں کو بھی پکڑ لیا اور یہ سب بےہوش ہو کر گرپڑے۔
جبکہ موسیٰ (علیہ السلام) کھڑے ہو کر دعا کرنے لگے :
رب لو شئت اھلکتم من قبل و ایای اتھلکنا بما فعل السفہاء منا : 155 ۔
اے پروردگار ! اگر تو چاہتا تو ان کو اور مجھ کو پہلے ہی سے ہلاک کردیتا، کیا تو اس فعل جو ہم میں سے بیوقوفوں نے کیا ہے کی سزا میں ہمیں ہلاک کردے گا !
چنانچہ اللہ پاک نے ان کو زندہ کردیا پھر یہ اپنی قوم کی طرف انبیاء ہو کر لوٹے (عبد بن حمید، ابن ابی الدنیا فی کتاب من عاش بعد الموت، ابن جریر، ابن ابی حاتم، ابو الشیخ)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔