HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4387

4387- عن مكحول قال: "لما كان يوم بدر قاتلت طائفة من المسلمين وبقيت طائفة عند رسول الله صلى الله عليه وسلم، فجاءت الطائفة التي قاتلت بالأسلاب وأشياء أصابوها، فقسمت الغنيمة، ولم يقسم للطائفة التي لم تقاتل، فقالت الطائفة التي لم تقاتل: أقسموا لنا، فأبت فكان بينهم في ذلك كلام، فأنزل الله تعالى: {يَسْأَلونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ قُلِ الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ} فكان صلاح ذات بينهم أن ردوا الذي كانوا أعطوا ما كانوا أخذوا،" قال مكحول حدثني بهذا الحديث الحجاج بن سهيل النصري فما منعني أن أسأله عن إسناده إلا هيبته. "كر".
4387: ۔۔ حضرت مکحول (رح) سے مروی ہے جنگ بدر کے دن مسلمانوں کی ایک جماعت لڑائی کے لیے نکلی اور ایک جماعت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رہی۔ پھر لڑنے والی جماعت غنیمت کے اموال اور دوسری چیزیں جو لڑائی میں ہاتھوں لگی تھیں لے کر حضور کی خدمت میں حاضر ہوئی اور پھر یہ غنیمت کا مال تقسیم کردیا گیا۔ لیکن جس جماعت نے قتال نہیں کیا تھا اس کو مال غنیمت میں سے حصہ نہیں دیا گیا۔ چنانچہ نہ لڑنے والی جماعت نے بھی حصہ کا مطالبہ کیا لیکن انھوں نے انکار کردیا۔ یوں ان کے درمیان بات بڑھ گئی۔ تب اللہ پاک نے قرآن نازل فرمایا :
یسئلونک عن الانفال قل الانفال للہ والرسول فاتقوا اللہ واصلحوا ذات بینکم واطیعوا اللہ ورسولہ۔ (سورة الانفال :1)
(اے محمد مجاہد لوگ) تم سے غنیمت کے مال کے بارے میں دریافت کرتے ہیں (کہ کیا حکم ہے) کہہ دو کہ غنیمت خدا اور اس کے رسول کا مال ہے تو خدا سے ڈرو اور آپس میں صلح رکھو اور اگر ایمان رکھتے ہو تو خدا اور اس کے رسول کے حکم پر چلو۔
چنانچہ اس حکم کے نزول کے بعد یہ مصالحت ہوئی کہ جس جماعت کو مال ملا تھا وہ انھوں نے واپس کیا (اور پھر رسول خدا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مرضی کے مطابق دوبارہ تقسیم ہوئی) ۔ رواہ ابن عساکر)
مکحول (رح) فرماتے ہیں یہ حدیث مجھے حجاج بن سہیل نصری نے سنائی حضرت حجاج بن سہیل کی ہیبت اور وقار کی وجہ سے میں اس کی سند کے بارے میں بھی سوال نہ کرسکا۔ (کہ وہ ضعیف سند سے کہاں روایت کریں گے)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔