HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4407

4407- عن سعيد بن جبير أن أبا الصهباء سأل علي بن أبي طالب عن يوم الحج الأكبر؟ وعن الصلاة الوسطى؟ وعن أدبار النجوم؟ فقال نعم يا أبا الصهباء بعث النبي صلى الله عليه وسلم أبا بكر يقيم للناس الحج، قبل حجة الوداع بسنة وأرسلني معه بأربعين آية من براءة، فأقبلنا نسير حتى جئنا عرفة، فقام أبو بكر فخطب الناس على راحلته، فحض على الحج، وأمر بمواقيته، ثم قال قم يا علي فأد رسالة رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقمت فاقترأت أربعين آية من براءة، ثم صدرت إلى منى فرميت الجمرة، ونحرت البدنة، وحلقت رأسي، وطفت أتتبع الفساطيط أقرأ عليهم، وعلمت أن أهل الجمع لم يشهدوا المسجد كلهم، وسألتني عن أدبار النجوم، فهما ركعتا الفجر، وسألتني عن الصلاة الوسطى وهي صلاة العصر التي فتن بها سليمان بن داود عليهما السلام. "الدورقي"
4407: ۔۔ سعید بن جبیر (رح) سے مروی ہے کہ ابو الصہباء نے حضرت علی بن ابی طالب (رض) سے حج اکبر کے بارے میں سوال کیا۔ اور اس کے ساتھ الصلاۃ الوسطی اور ادبار النجوم کے بارے میں بھی سوال کیا۔
حضرت علی (رض) نے فرمایا : ہاں ابو الصہباء ! حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابوبکر صدیق (رض) کو حجۃ الوداع سے پچھلے سال امیر حج بنا کر بھیجا تھا کہ وہ لوگوں کو حج کرائیں۔ انہی کے ساتھ مجھے بھی سورة برأت کی چالیس آیات دے کر بھیجا ہم (حج کی مصروفیات میں) چلتے رہے حتی کہ عرفہ کا دن آگیا۔ حضرت ابوبکر (رض) اپنی سواری پر کھڑے ہو کر لوگوں کو خطبہ دینے لگے۔ آپ (رض) نے حج کی ترغیب دی میقات حج کے احکام بتائے۔ پھر فرمایا : یا علی : اٹھ کھڑے ہو اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا پیغام لوگوں کو پڑھ کر سناؤ۔
حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : میں نے اٹھ کر لوگوں کو سورة برأت کی چالیس آیات پڑھ کر سنائیں۔ پھر میں (میدان عرفہ سے فارغ ہو کر) منی گیا اور رمی جمار کی، اونٹ کی ربانی کی، سر منڈوایا اور پھر میں خیموں کے چکر کاٹ کاٹ کر ان کو مذکورہ آیات پڑھ پڑھ کر سناتا رہا۔ اس دن میں نے دیکھا کہ اہل جمعہ (مزدلفہ والے) سارے لوگ مسجد حرام میں جمع نہیں ہیں۔
پھر حضرت علی (رض) نے راوی ابو الصہباء کو فرمایا : اور تم نے مجھ سے ادبار النجوم کا سوال کیا وہ فجر کی دو (سنت) رکعت ہیں۔ اور تم نے صلوۃ الوسطی کے بارے میں سوال کیا وہ عصر کی نماز ہے، جس کے ساتھ حضرت سلیمان (علیہ السلام) کی آزمائش کی گئی۔ الدورقی۔
فائدہ : ۔۔ ادبار النجوم سے متعلق گزشتہ 4405 روایت کا فائدہ ملاحظہ کریں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔