HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

44164

44151- "مسند حرملة بن عبد الله العنبري" عن حيان ابن عاصم - وكان جده حرملة أبو أمه - حدثتاه جدتاه صفية ودحية ابنتا عليبة أن حرملة بن عبد الله أخبرهم أنه خرج حتى أتي النبي صلى الله عليه وسلم - وكان عنده حتى عرفة - فقال حرملة: ارتحلت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم لأزداد من العلم، فجئت حتى قمت بين يديه ثم قلت يا رسول الله! ما تأمرني أن أعمل به؟ قال يا حرملة! ائت المعروف واجتنب المنكر، فذهبت حتى أتيت راحلتي، ثم رجعت فقمت بين يديه في مقامي أو قريبا منه فقلت: يا رسول الله! ما تأمرني؟ قال يا حرملة! ائت المعروف واجتنب المنكر، وانظر الذي سمعت أذنك يقوله القوم من الخير إذا قمت من عندهم فأته، وانظر الذي تكره أن يقوله القوم لك إذا قمت من عندهم فاجتنبه، قال حرملة: فلما قمت من عنده نظرت فإذا هما أمران لم يتركا شيئا: إتيان المعروف واجتناب المنكر. "ابن النجار".
44151” مسند حرملہ بن عبداللہ عنبری “ حیان بن عاصم کے دادا حرملہ ابو امامہ تھے انھیں ان کی دو دادیوں صفیہ بنت علبیہ اور دحیبیہ بن علیبہ نے حدیث سنائی کہ حرملہ بن عبداللہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے، حرملہ کہتے ہیں میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا تاکہ اپنے علم میں کچھ اضافہ کرلوں، چنانچہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے کھڑا ہوگیا پھر میں نے عرض کیا، یارسول اللہ آپ مجھے کس چیز کا حکم دیتے ہیں جو میں بجا لاؤں ؟ ارشاد فرمایا : اے حرملہ ! اچھا عمل کرو اور بری بات سے بچو، پھر میں چل پڑا اور اپنی اونٹنی کے پاس آگیا، پھر میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس واپس لوٹا لگ بھگ پہلی جگہ یا اس کے قریب کھڑا ہوگیا میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں ؟ ارشاد فرمایا : اے حرملہ ! اچھا عمل کرو اور برائی سے بچتے رہو، میں چل پڑا حتیٰ کہ اپنی اونٹنی کے پاس آگیا، میں پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس واپس لوٹا اور لگ بھگ پہلی جگہ یا اس کے قریب قریب کھڑا ہوگیا، میں نے عرض کیا : یارسول اللہ آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں ؟ فرمایا : اے حرملہ ! اچھا عمل کرو اور برائی سے بچتے رہو اور دیکھو کہ جب تمہارے کان ایسی بات سنیں جسے لوگ بھلائی کہتے ہیں جب تم ان کے پاس سے اٹھو تو اس بات کو بجا لاؤ اور دیکھو جس بات کو لوگ تمہارے لیے بری کہتے ہوں اور جب تم ان کے پاس سے اٹھو تو اس سے بچ جاؤ۔ حرملہ کہتے ہیں جب میں ان کے پاس سے اٹھا میں نے دیکھا کہ یہ دو حکم ہیں جنہیں ترک نہیں کیا جارہا یعنی بھلائی کا بجا لانا اور برائی سے اجتناب کرنا۔ رواہ ابن النجار

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔