HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4437

4437 - عن عائشة قالت: "لو رحم الله أحدا من قوم نوح لرحم أم الصبي، كان نوح مكث في قومه ألف سنة إلا خمسين عاما يدعوهم حتى كان آخر زمانه غرس شجرة فعظمت، فذهبت كل مذهب، ثم قطعها ثم جعل يعملها سفينة، فيمرون فيسألونه؟ فيقول: أعملها سفينة، فيسخرون منه، ويقولون تعمل سفينة في البر وكيف تجري؟ قال: سوف تعلمون، فلما فرغ منها وفار التنور وكثر الماء في السكك خشيت أم الصبي عليه، وكانت تحبه حبا شديدا، فخرجت به إلى الجبل، حتى بلغت ثلثه فلما بلغها الماء خرجت به حتى استوت على الجبل، فلما بلغ الماء رقبتها رفعته بيدها حتى ذهب بها الماء فلو رحم الله أحدا لرحم أم الصبي". "ك وابن عساكر".
4437: حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں :
اگر اللہ پاک قوم نوح (علیہ السلام) میں سے کسی پر رحم فرماتے تو اس بچے کی ماں پر ضرور رحم فرماتے (جس کا قصہ یہ ہے) کہ حضرت نوح (علیہ السلام) اپنی قوم میں ساڑھے نو سو سال تک لوگوں کو اللہ کی طرف بلاتے رہے۔ حتی کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (ان سے مایوس ہوگئے تو آپ علیہ السلام) نے ایک درخت اگایا، جو بڑا ہوگیا اور ہر طرف سے پھیل کر خوب بڑا ہوگیا اور آپ نے اس کو کاٹ کر کشتی بنانا شروع کی۔ لوگ آپ کے پاس سے گذرتے اور اس کے متعلق پوچھ گچھ کرتے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے : میں کشتی بنا رہا ہوں۔ لوگ اس جواب پر خوب ہنسی مذاق اڑتے اور کہتے تم خشکی میں کشتی بنا رہے ہو، یہ چلے گی کہاں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صرف یہ جواب دیتے عن قریب تم کو (سب) معلوم ہوجائے گا۔
چنانچہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کشتی بنا کر فارغ ہوگئے، تنور ابل پڑا اور گلی محلوں میں پانی خوب جاری ہوگیا تو اس بچے کی ماں کو اپنے بچے کا بہت خوف ہوا کیونکہ وہ اس سے بہت ہی زیادہ محبت کرتی تھی۔ چنانچہ وہ بچہ کو (چھاتی سے) لگا کر پہاڑ پر چلی گئی۔ پانی جب (پہاڑ سے بھی اونچا ہو کر ) اس کے ٹخنوں تک پہنچ گیا تو اس نے بچے کو ہاتھوں میں اٹھا کر بلند کرلیا۔ آخرکار پانی اس ماں کو بھی (بچے سمیت) بہا کرلے گیا پس اگر اللہ پاک اس دن کسی (کافر) پر رحم فرماتا تو اس بچے کی ماں پر ضرور رحم کھاتا۔ (مستدرک الحاکم، ابن عساکر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔