HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4442

4442- "ومن مسند علي رضي الله عنه" عن علي في قوله تعالى {وَلَقَدْ هَمَّتْ بِهِ} قال: "طمعت فيه، فقامت إلى صنم مكلل بالدر والياقوت، في ناحية البيت، فسترته بثوب أبيض بينها وبينه، فقال: أي شيء تصنعين؟ فقالت: أستحي أنا من إلهي أن يراني على هذه السوءة فقال يوسف: تستحيين من صنم لا يأكل ولا يشرب ولا أستحي أنا من إلهي الذي هو قائم على كل نفس بما كسبت؟ ثم قال: لا تنالينها مني أبدا وهو البرهان"
4442: ۔ (مسند علی (رض)) ولقد ھمت بہ۔ یوسف : 24 ۔
اور اس (زلیخاء) نے اس (یوسف (علیہ السلام)) کے ساتھ برائی کا ارادہ کیا۔ برائی کی لالچ کی۔ اور کھڑی ہو کر اپنے کو جو یاقوت اور موتیوں کے ساتھ جڑا ہوا تھا اور گھر کے کونے میں رکھا تھا سفید کپڑا ڈھانپنے لگی۔ تاکہ اس کے اور بت کے درمیان آڑ ہوجائے۔
حضرت یوسف (علیہ السلام) نے پوچھا : یہ کیا کر رہی ہو ؟ اس نے کہا : میں اپنے معبود سے شرم کرتی ہوں کہ وہ مجھے اس حالت میں دیکھے۔ حضرت یوسف (علیہ السلام) نے فرمایا : تو ایسے معبود سے شرم کر رہی ہے جو کھاتا ہے اور نہ پیتا ہے اور میں اس حقیقی معبود سے شرم نہیں کررہا ہوں جو ہر جان پر اور اس کے عمل پر نگہبان ہے۔ پھر حضرت یوسف (علیہ السلام) نے فرمایا : تم اپنا یہ مقصود مجھ سے کبھی حاصل نہیں کرسکتیں۔ اور یہی برہان ہے۔
فائدہ : ۔۔ فرمان الہی ہے۔
ولقد ھمت بہ ، وھم بہا لولا ان را برھان ربہ۔ یوسف : 24 ۔
اور اس نے ارادہ کیا اور اس (یوسف (علیہ السلام)) نے بھی اس کا ارادہ کیا اگر وہ اپنے رب کی برہان نہ دیکھ لیتا (تو قریب تھا کہ گناہ میں ملوث ہوجاتا)
امام قرطبی (رح) اپنی تفسیر میں فرماتے ہیں احمد بن یحییٰ (رح) نے اس کی تفسیر یہ فرمائی ہے کہ زلیخاء نے مضبوط ارادہ کیا اور عزم کرلیا کہ یہ (گناہ) کرنا ہے۔ جبکہ اس کے اصرار کی وجہ سے یوسف (علیہ السلام) کے دل میں ارادہ پیدا ہوا جبکہ اس میں واقع نہیں ہوئے اور کرنے کا خیال مضبوط نہیں ہونے دیا اسی کی نشانی یہ ہوئی کہ جب زلیخاء نے اپنے بت پر کپڑا ڈالا تو ان کو تنبیہ ہوئی اور ارادے سے عزم صمیم کے ساتھ ہٹ گئے اور فرمایا تم یہ مقصود مجھ سے ہرگز حاصل نہیں کرسکتیں (تفسیر القرطبی 9/ 166 ۔ 167) مع الاضافۃ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔