HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4493

4493- عن علي سئل عن ذي القرنين؟ فقال: "كان عبدا أحب الله فأحبه، وناصح الله تعالى فناصحه، فبعثه إلى قومه يدعوهم إلى الله فدعاهم إلى الله، وإلى الإسلام، فضربوه على قرنه الأيمن فمات، فأمسكه الله ما شاء ثم بعثه، فأرسله إلى أمة أخرى يدعوهم إلى الإسلام، ففعل فضربوه على قرنه الأيسر فمات، فأمسكه الله ما شاء ثم بعثه، فسخر له السحاب، وخيره فيه فاختار صعبه على ذلوله، وصعبه الذي لا يمطر وبسط له النور ومد له الأسباب، وجعل الليل والنهار عليه سواء فبذلك بلغ مشارق الأرض ومغاربها". "ابن إسحاق والفريابي وابن أبي الدنيا في كتاب من عاش بعد الموت وابن المنذر وابن أبي حاتم".
4493: ۔۔ حضرت علی (رض) سے مروی ہے ان سے حضرت ذوالقرنین کے بارے میں سوال کیا گیا : حضرت علی (رض) نے جوابا ارشاد فرمایا : وہ ایک عام بندہ خدا تھے۔ انھوں نے اللہ سے محبت قائم کی، اللہ نے بھی ان سے محبت قائم کی، انھوں نے اللہ کے لیے سچائی اور خلوص کا راستہ اپنایا اللہ نے ان کو اپنا برگزیدہ کرلیا۔ پھر اللہ نے ان کو اپنی قوم کی طرف بھیجا کہ ان کو اللہ کی طرف بلائیں، چنانچہ انھوں نے ان کو اللہ کی طرف اور اسلام کی طرف دعوت دی۔
آپ کی قوم نے آپ کے سر کے دائیں طرف چوٹ ماری جس سے آپ جاں بحق ہوگئے۔ پھر جتنی مدت اللہ نے چاہا آپ کو یونہی رہنے دیا۔ پھر دوبارہ اٹھایا اور دوسری قوم کی طرف اسلام کی دعوت دینے کے لیے مبعوث فرمایا : چنانچہ انھوں نے حکم کی بجا آوری کی۔ دوسری قوم والوں نے آپ کے سر کے بائیں جانب چوٹ ماری جس کے صدمے سے آپ پھر ہلاک ہوگئے۔ اللہ نے جتنی مدت چاہا (اس بار بھی موت کی چادر میں) لپٹے رہنے دیا۔ پھر اللہ نے ان کو اٹھایا اور بادلوں کو آپ کے تابع کردیا۔ اور ان کے انتخاب میں آپ کو اختیار دیا۔ حضرت ذوالقرنین نے سخت بادلوں کو نرم بادلوں کے مقابلے میں پسند کیا چونکہ وہ برستے نہیں۔
اور نور (روشنی) آپ کے لیے کشادہ کردی اور اسباب کی خوب فراوانی عطا کی دن اور رات آپ کے لیے برابر کردیے انہی نعمتوں کی بدولت آپ نے زمین کے مشرق و مغرب تمام کو یوں کھنگال ڈالا۔ (ابن اسحاق، الفریابی، کتاب من عاش بعد الموت لابن ابی الدنیا، ابن المنذر، ابن ابی حاتم)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔