HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4524

4524- عن محمد بن سيرين قال: "أشرف عثمان عليهم من القصر فقال: ائتوني برجل أتاليه كتاب الله، فأتوه بصعصعة بن صوحان وكان شابا فقال: أما وجدتم أحدا تأتوني به غير هذا الشاب؟ فتكلم صعصعة بن صوحان بكلام، فقال عثمان أتل فقال: {أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ} فقال: كذبت ليست لك، ولا لأصحابك، ولكنها لي ولأصحابي". "ش وابن مردويه كر".
4524: ۔۔ محمد بن سیرین (رح) سے مروی ہے کہ (جب حضرت عثمان (رض) کا ظالموں نے محاصرہ کرلیا تو) حضرت عثمان (رض) نے (شاہی) محل کے اوپر سے سر اٹھا کر فرمایا : میرے پاس ایسے کسی شخص کو لاؤ جس کے ساتھ میں کتاب اللہ کو لے کر مناظرہ کروں۔ ظالموں نے صعصعہ بن صوحان کو جو نوجوان تھا پیش کردیا۔ آپ (رض) نے فرمایا : تم کو اس جوان کے علاوہ اور کوئی نہ ملا تھا جس کو میرے پاس لے آتے ؟ پھر صعصعہ نے آپ سے بات کی۔ آپ (رض) نے فرمایا : (اپنی دلیل مین) قرآن پڑھو : اس نے پڑھا :
اذن للذین یقاتلون بانہم ظلموا وان للہ علی نصرھم لقدیر۔ الانبیاء : 39
جن مسلمانوں سے (خواہ مخواہ) لڑائی کی جاتی ہے ان کو اجازت ہے (کہ وہ بھی لڑیں) کیونکہ ان پر ظلم ہورہا ہے۔ اور خدا (ان کی مدد کرے گا وہ ) یقیناً ان کی مدد پر قادر ہے۔
حضرت عثمان (رض) نے فرمایا : تو جھوٹ بولتا ہے یہ آیت تمہارے لیے ہے اور نہ تمہارے ساتھیوں کے لیے، بلکہ یہ آیت میرے لیے اور میرے ساتھیوں کے لیے ہے۔ ابن ابی شیبہ، ابن مردویہ، ابن عساکر۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔