HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4535

4535- عن جعفر الصادق أنه سئل عن قوله تعالى: {وَآوَيْنَاهُمَا إِلَى رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِينٍ} قال: "الربوة النجف، والقرار المسجد والمعين الفرات، ثم قال: إن نفقة في الكوفة بالدرهم الواحد تعدل بمائة درهم في غيرها والركعة بمائة ركعة، ومن أحب أن يتوضأ بماء الجنة ويشرب من ماء الجنة ويغتسل بماء الجنة فعليه بماء الفرات فإن فيه منبعين من الجنة وينزل من الجنة كل ليلة مثقالان من مسك في الفرات وكان أمير المؤمنين على باب النجف، ويقول وادي السلام ومجمع أرواح المؤمنين ونعم المضجع للمؤمنين هذا المكان يقول: اللهم اجعل قبري بها"."كر".
4535: ۔۔ امام جعفر صادق (رح) سے کسی نے فرمان الہی :
وآوینا ھما الی ربوۃ ذات قرار و معین۔ اور ہم نے ان (مریم اور ان کے بیٹے عیسیٰ (علیہ السلام)) کو ایک اونچی جگہ پر جو رہنے کے لائق تھی اور جہاں (نتھرا ہوا) پانی جاری تھا پناہ دی تھی۔ کے متعلق پوچھا تو امام جعفر (رح) نے فرمایا : ربوہ سے مراد نجف کا علاقہ ہے، قرار سے مراد مسجد اور معین (چشمے) سے مراد نہر فرات ہے۔
پھر فرمایا : کوفہ میں ایک درہم خرچ کرنا دوسری جگہ سو درہم خرچ کرنے کے برابر ہے۔ اور ایک رکعت سو رکعات کے برابر ہے۔ اور جو چاہتا ہے کہ جنت کے پانی سے وضو کرے اور جنت کا پانی نوش کرے تو وہ فرات کا پانی استعمال کرے۔ اس میں جنت کے دو چشمے پھوٹتے ہیں۔ اور ہر رات جنت سے دو مثقال مشک اس میں گرتا ہے۔ اور حضرت امیر المومنین (علی کرم اللہ وجہہ) نجف کے دروازے پر کھڑے ہو کر فرماتے تھے یہ سلامتی کی وادی ہے۔ مومنین کی روحوں کی اجتماع گاہ ہے اور مومنین کے لیے بہترین ٹھکانا ہے۔ نیز آپ دعا کیا کرتے :
اللہم اجعل قبری بھا۔
اے اللہ میری قبر یہیں بنا۔ رواہ ابن عساکر۔
ملحوظ : ۔۔ اسی جلد کی روایت نمبر 2914 کے ذیل میں مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔