HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4554

4554- عن علي في قوله تعالى: {لا تَكُونُوا كَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَى} قال: "صعد موسى وهارون الجبل فمات هارون فقالت بنو إسرائيل لموسى أنت قتلته، كان أشد حبا لنا منك، وألين فآذوه، من ذلك فأمر الله ملائكته فحملته فمروا به على مجالس بني إسرائيل وتكلمت الملائكة بموته، حتى علموا بموته، فبرأه الله من ذلك، فانطلقوا به فدفنوه، ولم يعرف قبره إلا الرخم1 وإن الله جعله أصم أبكم". "ابن منيع وابن جرير وابن المنذر وابن أبي حاتم وابن مردويه ك".
4554: ۔۔ حضرت علی (رض) سے فرمان الہی :
ولا تکونوا کالذین آذوا موسیٰ۔ الاحزاب : 69 ۔
اور تم ان لوگوں جیسے نہ ہونا جن لوگوں نے (عیب لگا کر) موسیٰ کو رنج پہنچایا۔
کے متعلق وضاحت فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) دونوں جبل پر چڑھے وہاں حضرت ہارون (علیہ السلام) کو اجل آپہنچی اور وہ مرگئے۔ بنی اسرائیل نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) پر الزم لگایا تم نے ان کو قتل کیا ہے۔ وہ آپ سے زیادہ ہم سے محبت رکھتے تھے۔ اور وہ نرم مزاج انسان تھے۔ یوں بنی اسرائیل نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو رنج پہنچایا۔
اللہ پاک نے ملائکہ کو حکم دیا۔ ملائکہ نے حضرت ہارون (علیہ السلام) کے لاشے کو اٹھایا اور بنی اسرائیل کی مجالس اس کے پاس لے گئے اور ملائکہ نے ان کے ساتھ حضرت ہارون کی اپنی آپ موت کی بات چیت کی تب ان کو یقین آیا کہ وہ اپنی موت آپ مرے ہیں۔ موسیٰ (علیہ السلام) کو اس الزام سے بری کردیا۔ جبکہ بنی اسرائیل نے حضرت ہارون (علیہ السلام) کے جسم کو لیا اور اس کو دفن کردیا۔ اور حضرت ہارون (علیہ السلام) کی قبر سب پر مخفی کردی۔ صرف گدھ کرگس پرندے کو معلوم ہے اور اللہ نے اس کو گونگا بہرہ کردیا ہے۔ (ابن منیع، ابن جریر، ابن المنذر، ابن ابی حاتم، ابن مردویہ، مستدرک الحاکم)
فائدہ : ۔۔۔ انبیاء علیہم اپنی قبروں میں زندہ ہیں ان کے جسموں کو مٹی کھا سکتی ہے اور نہ کوئی اور شی ۔ اسی وجہ سے غیر محفوظ جگہوں میں جہاں انبیاء کی قبریں ہیں اللہ پاک نے ان کو مخفی کردیا ہے تاکہ ہر طرح سے محفوظ رہیں۔ اور جہاں معروف ہیں وہاں اللہ نے مضبوط محاورہ مقرر فرما دیے ہیں۔ اس وجہ سے اجسام انبیاء ہر طرح کی بےحرمتی سے بھی محفوظ ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔