HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4560

4560- "مسند فروة بن مسيك الغطيفي1 ثم المرادي" أتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت يا رسول الله: ألا أقاتل من أدبر من قومي بمن أقبل منهم؟ فقال بلى، ثم بدا لي، فقلت يا رسول الله: لا بل هم أهل سبأ، هم أعز وأشد قوة، فأمرني رسول الله صلى الله عليه وسلم وأذن لي في قتال سبأ، فلما خرجت من عنده أنزل الله في سبأ ما أنزل، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم ما فعل الغطيفي؟ فأرسل إلى منزلي فوجدني قد سرت فردني فلما أتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم وجدته قاعدا وحوله أصحابه، فقال: ادع القوم، فمن أجابك منهم فاقبل، ومن أبى فلا تعجل عليه حتى تحدث إلي، فقال رجل من القوم يا رسول الله ما سبأ أرض أو امرأة؟ قال: ليست بأرض ولا امرأة، ولكن رجل ولد عشرة من العرب، فأما ستة فتيامنوا، وأما أربعة فتشاءموا، فأما الذين تشاءموا: فلخم وجذام وغسان وعاملة، وأما الذين تيامنوا: فالأزد وكندة وحمير والأشعريون والأنمار ومذحج، فقال رجل يا رسول الله: وما أنمار، قال: هم الذين منهم خثعم وبجيلة "."ابن سعد حم د ت حسن غريب طب ك".
4560: ۔۔ (مسند فردوس بن مسیک عظیفی ثم المرادی (رض)) فروہ غطیفی (رض) فرماتے ہیں میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : یا رسول اللہ ! کیا میں اپنی قوم کے پیٹھ دینے والوں سے قتال نہ کروں ان لوگوں کو لے کر جو ان میں سے سامنے آئیں۔ (اور میرے ساتھ مل جائیں) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کیوں نہیں ضرور کرو۔ فروہ کہتے ہیں پھر میرے دل میں یہ بات آئی اور میں نے عرض کیا : نہیں، وہ تو اہل سباء ہیں۔ وہ بڑی طاقت اور قوت والے ہیں۔ لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اس کا حکم فرمایا اور ان سے لڑنے کی اجازت دی۔
چنانچہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے نکلا تو اللہ پاک نے آپ پر (قوم) سبا کے بارے میں (سورة سبا کی صورت میں) نازل فرمایا جو نازل فرمایا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : غطیفی نے کیا کیا ؟ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری طرف بلانے والے کو بھیجا۔ قاصد نے مجھے دیکھا کہ میں سوار ہوچکا ہوں۔ پھر اس نے مجھے واپس چلنے کو کہا۔ میں رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پہنچا تو آپ کو اپنے صحابہ (رض) کے درمیان بیٹھا ہوا پایا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (مجھے) ارشاد فرمایا : (پہلے) قوم کو دعوت دو ۔ جو تمہاری دعوت قبول کرلیں تم (ان کا اسلام) قبول کرو اور جو انکار کریں تم ان پر جلدی نہ کرو حتی کہ مجھے آ کر بیان نہ کرو۔ پھر قوم میں سے ایک شخص نے پوچھا : یا رسول اللہ ! یہ سبا کیا ہے ؟ کسی زمین کا نام ہے یا کسی عورت کا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :
سبا زمین ہے اور نہ کوئی عورت بلکہ سبا ایک مرد تھا۔ جس کے ہاں دس عرب لڑکے پیدا ہوئے۔ چھ دائیں طرف یمن اور اس کی اطراف میں سدھار گئے اور چار بائیں طرف ملک شام چلے گئے۔ چار جو ملک شام گئے وہ لخم، جذام، غسان اور عاملہ تھے۔ اور ملک یمن گئے وہ ازد، کندہ، حمیر، اشعریون، انمار اور مذحج تھے۔ ایک شخص نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! انما کون ہیں ؟ فرمایا : جن سے خثعم اور بجیلہ قبائل ہیں۔ (ابن سعد، مسند احمد، ابو داود، ترمذی حسن غریب، الکبیر للطبرانی، مستدرک الحاکم)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔