HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4580

4580- عن سليم بن عامر أن عمر بن الخطاب قال: "العجب من رؤيا الرجل أنه يبيت فيرى الشيء لم يخطر له على بال، فتكون رؤياه كأخذ باليد، ويرى الرجل الرؤيا فلا تكون رؤياه شيئا، فقال علي بن أبي طالب: أفلا أخبرك بذاك يا أمير المؤمنين؟ إن الله تعالى يقول: {اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتْ فِي مَنَامِهَا} فالله يتوفى الأنفس كلها فما رأت وهي عنده في السماء فهي الرؤيا الصادقة، وما رأت إذا أرسلت إلى أجسادها تلقتها الشياطين في الهواء فكذبتها وأخبرتها بالأباطيل فكذبت فيها، فعجب عمر من قوله. "ابن أبي حاتم وابن مردويه ق".
4580: ۔۔ سلیم بن عامر سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا :
تعجب کی بات ہے کہ کوئی شخص رات بسر کرتا ہے اور ایسی کوئی چیز (خواب میں) دیکھتا ہے جو کبھی اس کے دل میں گذری نہیں۔ لیکن وہ (اٹھتا ہے اور) اپنے خواب کو جیسے ہاتھ سے تھام لیتا ہے۔ اور کوئی شخص خواب دیکھتا ہے تو اس کا خواب کچھ اہمیت نہیں رکھتا۔ حضرت علی (رض) نے فرمایا :
یا امیر المومنین ! کیا میں اس کی حقیقت نہ بتاؤں ! درحقیقت اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
اللہ یتوفی الانفس حین موتھا والتی لم تمت فی منامھا فیمسک التی قضی علھا الموت و یرسل الاخری الی اجل مسمی۔ الزمر : 42
خدا لوگوں کے مرنے کے وقت ان کی روح قبض کرلیتا ہے اور جو مرے نہیں (ان کی روحیں) سوتے میں (قبض کرلیتا ہے) پھر جن پر موت کا حکم کردیتا ہے ان کو روک رکھتا ہے اور باقی روحوں وک ایک وقت مقرر تک کے لیے چھوڑ دیتا ہے۔
پھر حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : (نیند کی شکل میں) تمام جانوں کی روح قبض کرلیتا ہے۔ پھر جو روحیں اللہ کے پاس ہوتے ہوئے خواب دیکھتی ہیں وہ سچے خواب ہوتے ہیں۔ تو شیاطین ہوا میں ان سے ملتے اور ان سے جھوٹ بولتے ہیں اور باطل خبریں سناتے ہیں تو پس وہ جھوٹے خواب ہوتے ہیں۔
حضرت عمر (رض) کو حضرت علی (رض) کے فرمان پر بہت تعجب ہوا (اور ان کی تحسین فرمائی) ۔ (ابن ابی حاتم، ابن مردویہ، السنن للبیہقی)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔