HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4582

4582- عن عثمان بن عفان قال: "سألت النبي صلى الله عليه وسلم عن قول الله عز وجل: {لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ} فقال لي: "يا عثمان لقد سألتني عن مسألة لم يسألني عنها أحد قبلك، مقاليد السموات والأرض: لا إله إلا الله، والله أكبر، وسبحان الله، والحمد لله، وأستغفر الله الذي لا إله إلا هو الأول والآخر والظاهر والباطن، يحي ويميت وهو حي لا يموت، بيده الخير، وهو على كل شيء قدير، يا عثمان من قالها في كل يوم مائة مرة أعطي بها عشر خصال، أما أولها: فيغفر له ما تقدم من ذنوبه، وأما الثانية: فيكتب له براءة من النار، وأما الثالثة: فيوكل به ملكان يحفظانه في ليله ونهاره من الآفات والعاهات، وأما الرابعة: فيعطى قنطارا من الأجر، وأما الخامسة: فيكون له أجر من أعتق مائة رقبة محررة من ولد إسماعيل عليه السلام، وأما السادسة؟وأما السابعة: فيبني له بيت في الجنة، وأما الثامنة: فيزوج من الحور العين، وأما التاسعة: فيعقد على رأسه تاج الوقار، وأما العاشرة: فيشفع في سبعين رجلا من أهل بيته، يا عثمان إن استطعت فلا تفوتنك يوما من الدهر تفز مع الفائزين، وتسبق بها الأولين والآخرين". "ابن مردويه ورواه ع وابن أبي عاصم وأبو الحسن القطان في الطوالات ويوسف القاضي في سننه وابن المنذر وابن أبي حاتم وابن السني عق والبهقي في الأسماء والصفات" بلفظ من قالها إذا أصبح وإذا أمسى عشر مرات أعطي ست خصال، أما أولهن: فيحرس من إبليس وجنوده، وأما الثانية: فيعطى قنطارا من الأجر، وأما الثالثة: فترفع له درجة في الجنة، وأما الرابعة: فيزوج من الحور العين، وأما الخامسة: فيحضرها اثنا عشر ألف ملك وفي رواية إثنا عشر ملكا، وأما السادسة: فله من الأجر كمن قرأ التوراة والإنجيل والزبور والفرقان، وله مع هذا يا عثمان من الأجر كمن حج واعتمر فقبلت حجته وعمرته، وإن مات من يومه طبع بطابع الشهداء قال: عق في إسناده نظر، وقال المنذري فيه نكارة. وأورده ابن الجوزي في الموضوعات، وقال في الميزان هذا موضوع فيما أرى، وقال البوصيري قد قيل إنه موضوع قال وليس ببعيد.
4582: ۔۔ عثمان بن عفان (رض) سے مروی ہے : فرماتے ہیں میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اللہ عزوجل کے اس فرمان کا مطلب دریافت کیا :
لہ مقالید السموات والارض۔ الزمر۔
آسمانوں اور زمین کی چابیاں اللہ ہی کے لیے ہیں۔
آسمان و زمین کی چابیاں
حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ارشاد فرمایا :
اے عثمان ! تم نے مجھ سے ایسا سوال کیا ہے جو تم سے پہلے کسی نے نہیں کیا تھا۔ آسمانوں اور زمین کی چابیاں یہ کلمات ہیں :
لا الہ الا اللہ، واللہ اکبر، و سبحان اللہ، والحمد للہ، واستغفر اللہ الذی لا الہ الا ھو الاول والآخر والظاھر والباطن، یحییٰ و یمیت وھو حی لا یموت، بیدہ الخیر، وھو علی کل شیء قدیر۔
اے عثمان ! جو شخص دن میں سو مرتبہ یہ کلمات پڑھ لے، اس کو دس خصلتیں (خوبیاں) عطا کی جائیں گی۔
پہلی اس کے تمام پچھلے گناہ معاف کردیے جائیں گے۔
دوسری جہنم کی آگ سے اس کے لیے آزادی لکھ دی جائے گی۔
تیسری دو فرشتے نگہبان اس پر مقرر کردیے جائیں گے، جو دن و رات تمام آفات اور بلیات سے اس کی حفاظت کریں گے۔
چوتھی اس کو ایک قنطار (ہزار اوقیہ) اجر عطا کیا جائے گا۔
پانچویں اس شخص کا اجر اس کو ملے گا جس نے حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی اولاد میں سے سو غلام آزاد کیے۔
چھٹی اس کو ایسا اجر ملے گا گویا اس نے توراۃ ، انجیل ، زبور اور قرآن پڑھ لیے۔
ساتویں اس کے لیے جنت میں گھر بنایا جائے گا۔
آٹھویں حور عین سے اس کی شادی کردی جائے گی۔
نویں اس کے سر پر وقار کا تاج پہنا دیا جائے گا۔
دسویں یہ کہ اس کے گھر کے افراد میں سے ستر افراد کے حق میں سفارش قبول کی جائے گی۔
پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :
اے عثمان ! اگر ہوسکے تو زندگی میں کسی دن یہ کلمات فوت نہ ہونے دینا۔ تو ان کی بدولت کامیاب ہونے والوں کے ساتھ مل جائے گا اور اولین و آخرین کو پالے گا۔ (ابن مردویہ، اوب یعلی و ابن ابی عاصم و ابو الحسن القطان فی الطولات، السنن لیوسف القاضی، ابن المنذر، ابن ابی حاتم، ابن السنی، عقیلی فی الضعفاء، البیہقی فی الاسماء والصفات) ۔
یہی روایت دوسرے الفاظ میں یوں منقول ہوئی ہے :
جس شخص نے یہ کلمات صبح و شام دس دس بار کہے اس کو چھ خصلتیں (خوبیاں) عطا کی جائیں گی۔
پہلی ابلیس اور اس کے لشکر سے اس کی حفاظت کردی جائے گی۔
دوسری ایک قنطار اجر اس کو دیا جائے گا۔
تیسری ایک درجہ جنت میں بلند کیا جائے گا۔
تیسری ایک درجہ جنت میں بلند کیا جائے گا۔
چوتھی حور عین سے اس کی شادی کردی جائے گی۔
پانچویں اس کے پاس بارہ ہزار اور ایک روایت میں بارہ فرشتے حاضر ہوں گے۔
اور چھٹے یہ کہ اس کو اس شخص کا اجر ہوگا جس نے توراۃ ، انجیل، زبور اور قرآن پاک کی تلاوت کی۔
اور اے عثمان ! اس کے ساتھ اس کو اس شخص کا اجر ہوگا جس نے حج اور عمرہ کیا اور دونوں مقبول ہوگئے۔ اور اگر وہ شخص اسی دن مرگیا تو شہداء کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔
کلام : ۔۔۔ امام عقیلی (رح) فرماتے ہیں اس روایت کی سند میں نظر ہے۔ امام منذری (رح) فرماتے ہیں اس میں نکارت ہے۔ جبکہ امام الجوزی (رح) نے اس روایت کو موضوعات میں شمار کیا ہے۔ علامہ ذہبی (رح)۔ میزان میں فرماتے ہیں : میرے خیال میں یہ روایت موضوع (خود ساختہ) ہے۔ امام ابو خیری (رح) فرماتے ہیں اس کے متعلق موضوع ہونے کا کلام کچھ بعید نہیں۔ کنز العمال ج 2 ص 493 ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔