HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4593

4593- عن أبي معاوية قال: صعد عمر بن الخطاب المنبر فقال: "يا أيها الناس هل سمع منكم أحد رسول الله صلى الله عليه وسلم يفسر حمعسق؟ فوثب ابن عباس فقال أنا فقال: حم اسم من أسماء الله تعالى، قال: فعين؟ قال عاين المشركون عذاب يوم بدر، قال: فسين؟ قال: سيعلم الذين ظلموا أي منقلب ينقلبون، قال: فقاف؟ فجلس فسكت، فقال عمر: أنشدكم بالله هل سمع منكم أحد رسول الله صلى الله عليه وسلم يفسر حمعسق؟ فوثب أبو ذر، فقال: حم اسم من أسماء الله عز وجل، فقال: عين؟ فقال عاين المشركون عذاب يوم بدر، قال: فسين؟ قال سيعلم الذين ظلموا أي منقلب ينقلبون، قال: فقاف؟ قال قارعة من السماء تصيب الناس". "ع كر".
4593: ۔۔ ابی معاویہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عمر بن خطاب (رض) منبر پر چڑھے۔ اور فرمایا : اے لوگو ! کیا تم میں سے کسی نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حم عسق کی تفسیر کرتے ہوئے سنا ہے۔ حضرت ابن عباس (رض) اپنی جگہ اچھلے اور عرض کیا : میں نے (سنی ہے) پھر فرمایا : حم اللہ کے اسماء میں سے ایک اسم ہے۔ حضرت عمر (رض) نے پوچھا : عین کیا ہے ؟ ابن عباس (رض) نے فرمایا : عاین المشرکون عذاب یوم بدر۔۔ یعنی عین سے اشارہ ہے معائنہ کی طرف کہ مشرکین نے بدر کے دن اللہ کے عذاب کا معائنہ کرلیا۔ پوچھا سین کیا ہے ؟ فرمایا سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون۔ عنقریب وہ لوگ جان لیں گے جنہوں نے اپنی جان پر ظلم کیا کہ کس کروٹ لوٹے ہیں۔ پوچھا ق کیا ہے ؟ ابن عباس (رض) خاموش ہوگئے۔ حضرت عمر (رض) نے پھر فرمایا : میں تم سب کو اللہ کا واسطہ دیتا ہوں بتاؤ کیا کسی نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو آپ حم عسق کی تفسیر کرتے ہوئے سنا ہے ؟ پھر حضرت ابو ذر (رض) کو دے اور فرمایا : حم اللہ کے اسماء میں سے ایک اسم ہے۔ پوچھا عین ؟ فرمایا عاین المشرکون عذاب یوم بدر۔ پوچھا سین ؟ فرمایا سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون۔ پوچھا : قاف کیا ہے ؟ فرمایا : قارعۃ من السماء تصیب الناس۔ یعنی وہ کھٹکھٹانے والی (صور کی آواز یا کوئی آسمانی عذاب) جو لوگوں پر نازل ہوگی۔ (مسند ابی یعلی، ابن عساکر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔