HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4595

4595- عن علي في قوله تعالى: {الْأَخِلَّاءُ يَوْمَئِذٍ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ إِلَّا الْمُتَّقِينَ} قال: "خليلان مؤمنان، وخليلان كافران، توفي أحد المؤمنين، فبشر بالجنة، فذكر خليله، فقال: اللهم إن خليلي فلانا يأمرني بطاعتك وطاعة رسولك، ويأمرني بالخير، وينهاني عن السوء، وينبئني أني ملاقيك، اللهم فلا تضله بعدي حتى تريه مثل ما أريتني، وترضى عنه كما رضيت عني، فيقال له: اذهب فلو تعلم ماله عندي لضحكت كثيرا ولبكيت قليلا، ثم يموت الآخر، فيجمع بين أرواحهما، فيقال: ليثن كل واحد منكما على صاحبه، فيقول كل منهما لصاحبه: نعم الأخ ونعم الصاحب، ونعم الخليل، وإذا مات أحد الكافرين بشر بالنار، فيذكر خليله، فيقول: اللهم إن خليلي فلانا يأمرني بمعصيتك ومعصية رسولك ويأمرني بالشر، وينهاني عن الخير، وينبئني إني غير ملاقيك، اللهم فلا تهده بعدي، حتى تريه مثل ما أريتني، وتسخط عليه كما سخطت علي فيموت الآخر فيجمع بين أرواحهما، فيقال ليثن كل واحد منكما على صاحبه: فيقول كل منهما لصاحبه: بئس الأخ، وبئس الصاحب وبئس الخليل". "ابن زنجويه في ترغيبه1 وعبد بن حميد وابن جرير وابن أبي حاتم وابن مردويه هب".
4595: فرمان الہی :
الاخلاء یومئذ بعضہم لبعض عدو الا المتقین۔ الزخرف۔
دوست اس دن ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے سوائے پرہیزگاروں کے۔
حضرت علی (رض) فرماتے ہیں وہ دوست مومن ہوتے ہیں اور دو دوست کافر۔ مومنوں میں سے ایک دوست مرجاتا ہے اس کو جنت کی خوشخبری دی جاتی ہے وہ اپنے دوست کا ذکر کرتا ہے اور دعا کرتا ہے : اے اللہ ! میرا فلاں دوست مجھے تیری فرمان برداری اور تیرے رسول کی فرمان برداری کا حکم دیتا تھا، نیز مجھے خیر کا حکم دیتا تھا اور برائی سے روکتا تھا اور مجھے خبر دیتا تھا کہ میں تجھ سے ایک دن ضرور ملاقات کروں گا۔ اے اللہ ! پس اس کو گمراہ نہ کرنا میرے بعد حتی کہ تو اس کو بھی وہ سب کچھ دکھا دے جو تو نے مجھے دکھایا ہے۔ اور تو اس سے بھی راضی ہوجائے جس طرح مجھ سے راضی ہوا ہے۔ اللہ پاک اس کو فرماتے ہیں : جاء اگر تو دیکھ لیتا جو ہم نے اس کے لیے تیار کر رکھا ہے تو تو بہت ہنستا اور کم روتا ۔ پھر دوسرا دوست بھی مرجاتا ہے۔ دونوں کی روحیں اکٹھی ہوتی ہیں اور ان کو کہا جاتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی تعریف کریں لہٰذا ہر ایک دوسرے سے کہتا ہے یہ بہت اچھا بھائی ہے، بہت اچھا ساتھی ہے، بہت اچھا دوست ہے۔
اور جب دونوں کافروں میں سے ایک مرجاتا ہے تو اس کو جہنم کی خوشخبری دی جاتی ہے۔ تب وہ اپنے دوست کو یاد کرتا ہے۔ اے اللہ میرا فلاں دوست مجھے تیری نافرمانی اور تیرے رسول کی نافرمانی کا کہتا تھا اور مجھے ہر برائی کا حکم دیتا تھا اور ہر نیکی سے باز رکھتا تھا اور مجھے کہتا تھا کہ میں تجھ سے اے اللہ کبھی نہ ملوں گا۔ پس اے اللہ ! اس کو میرے بعد ہدایت نہ دیجیے گا حتی کہ تو اس کو بھی وہی (عذاب) دکھائے جو تو نے مجھے دکھایا اور اس پر بھی اسی طرح ناراض ہو جس طرح مجھ سے ناراض ہوا۔ پھر دوسرا دوست مرتا ہے اور دونوں کی روحیں اکٹھی ہوتی ہیں تو دلوں کو کہا جاتا ہے کہ ایک دوسرے کی تعریف کرو۔ ہر ایک دوسرے کو کہتا ہے : بہت برا بھائی ہے، بہت برا ساتھی ہے اور بہت برا دوست ہے۔ (ابن زنجوییہ فی ترغیبہ، عبد بن حمید، ابن جریر، ابن ابی حاتم، ابن مردویہ، شعب الایمان للبیہقی)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔