HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

45955

45943- قرأت على أبي الوفاء حفاظ بن الحسن بن الحسين عن عبد العزيز بن أحمد أنبأنا أبو نصر بن امحان حدثنا أبي ثنا محمد بن أحمد ابن أبي هشام القرشي حدثني محمد بن سعيد بن راشد حدثنا أبو مسهر حدثنا صدقة بن خالد عن ابن جابر عن مكحول قال: قدم على رسول الله صلى الله عليه وسلم وفد من الأشعريين فقال لهم: "أمنكم وحرة؟ فقالوا: نعم يا رسول الله! قال: فإن الله أدخلها ببرها أمها وهي كافرة الجنة، أغير على حيها في الجاهلية فتركوها وأمها، فحملتها على ظهرها، وجعلت تسير بها، فإذا اشتد عليها الحر جعلتها في حجرها وحنت 1 عليها، فلم تزل كذلك حتى استنقذتها من العدى، قال: أبو مسهر: وقال في ذلك بعض الأشعريين شعرا: ألا أبلغن أيها المعتدى ... بني جميعا وبلغ بناتي بأن وصاتي بقول الإله ... ألا فاحفظوا ما حييتم وصاتي وكونوا كوحرة في برها ... تنالوا الكرامة بعد الممات وقت أمها سبرات الرميض ... وقد أوقد القيظ نار الفلات لترضي بهذا شديد القوى ... وتظفر من ناره بالفلات فهذي وصاتي وكونوا لها ... طوال الحياة رعاة وعاة
45943 ابوالوفاء حفاظ بن حسن بن حسین قراۃ ، عبدالعزیز بن احمد، ابونصربن امحان، امحان، محمد بناحمد بن ابی ہشام قرشی، محمد بن سعید بن راسد، ابومسہر صدقہ بن خالد ، ابن جابر، مکحول کے سلسلہ سند سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں اشعریوں کا ایک وفد آیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا کیا تم میں سے ” وحرہ “ ہے وفد نے اثبات میں جواب دیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ اپنی ماں کے ساتھ بھلائی کرنے کی وجہ سے جنت میں داخل ہوگئی حالانکہ اس کی ماں کافرہ تھی مجھے اس کی جاہلی زندگی پر غیرت آتی ہے چونکہ اس نے جاہلیت کو بھی چھوڑ دیا اور اپنی ماں کو بھی چھوڑ دیا۔ یہ اپنی ماں کو پیٹھ پر اٹھا کر چلتی تھی۔ جب اس پر گرمی کا اثر بڑھ جاتا اسے گود میں لے لیتی اس پر اور زیادہ مہربان ہوجاتی وہ اسی حال پر رہتی حتیٰ کہ اسے ظلم سے چھٹکارا مل گیا ابومسہر کہتے ہیں کہ اس کے متعلق کسی اشعری نے یہ اشعار بھی کہے ہیں۔ الاابلغن ایھا المعتدی بنی جمیعا وبلغ بناتی۔ اے ستم گر ! میرے سب بیٹوں کو خبر پہنچا دے اور میری بیٹیوں کو بھی پہنچا دے۔ بان وصالی بقول الالہ۔ الا فاحفظوا ما حیتیم وصاتی۔ وہ خبر میرے معبود کا فرمان ہے جو میری خاص وصیت ہے جب تک زندہ رہو میری وصیت یاد رکھنا۔ وکونوا کو حرۃ فی برھا۔ تنالوا الکرامۃ بعد الممات۔ احسان مندی میں وحرہ کی مانند ہوجاؤں یوں تم مرنے کے بعد عزت پاؤ گے۔ وقت امھا سبرات الرمیض۔ وقد اوقد القیظ نارالفلات۔ وہ بیابانوں میں اپنی ماں کو تپش کی شدت سے بچاتی تھی حالانکہ تیز لو جنگلوں کو آگ لگا دیتی تھی۔ لترضی بھذا شدید القوی۔ وتظفر من نارہ بالفلات۔ تاکہ اس جان کائی سے اس کی ماں راضی رہے اور کامیاب وکامران رہے اس آگ سے۔ فھذی وصاتی وکونوالھا۔ طوال الجیاۃ رعاۃ وعاۃ

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔