HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4634

4634- عن يحيى بن أيوب الخزاعي قال: سمعت من يذكر أنه كان زمن عمر بن الخطاب شاب متعبد قد لزم المسجد، وكان عمر به معجبا، وكان له أب شيخ كبير، فكان إذا صلى العتمة انصرف إلى أبيه، وكان طريقه على باب امرأة فافتتنت به، فكانت تنصب نفسها له على طريقه، فمر بها ذات ليلة، فما زالت تغويه حتى تبعها، فلما أتى الباب دخلت وذهب يدخل، فذكر الله تعالى، وجلى عنه، ومثلت هذه الآية على لسانه: {إِنَّ الَّذِينَ اتَّقَوْا إِذَا مَسَّهُمْ طَائِفٌ مِنَ الشَّيْطَانِ تَذَكَّرُوا فَإِذَا هُمْ مُبْصِرُونَ} فخر الفتى مغشيا عليه فدعت المرأة جارية لها فتعاونتا عليه فحملتاه إلى بابه، واحتبس على أبيه، فخرج أبوه يطلبه فإذا به على الباب مغشيا عليه، فدعا بعض أهله فحملوه فأدخلوه، فما أفاق حتى ذهب من الليل ما شاء الله فقال له أبوه: يا بني ما لك؟ قال خير قال فإني أسألك بالله فأخبره بالأمر، قال أي بني وأي آية قرأت فقرأ الآية التي كان قرأ، فخر مغشيا عليه، فحركوه فإذا هو ميت فغسلوه فأخرجوه ودفنوه ليلا، فلما أصبحوا رفع ذلك إلى عمر رضي الله عنه، فجاء عمر إلى أبيه فعزاه به، وقال: هلا آذنتني؟ قال: يا أمير المؤمنين كان ليلا قال عمر: فاذهبوا بنا إلى قبره. فأتى عمر ومن معه القبر، فقال عمر: يا فلان {وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ} فأجابه الفتى من داخل القبر يا عمر قد أعطانيهما ربي في الجنة مرتين."ك".
4634: ۔۔ یحییٰ بن ایوب الخزاعی سے مروی ہے کہ میں نے ایک شخص سے سنا کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) کے زمانے میں ایک نوجوان عبادت گذار تھا جو زیادہ تر مسجد میں اپنا وقت گذارتا تھا۔ حضرت عمر (رض) بھی اس پر رشک کرتے تھے۔
اس نوجوان کا ایک بوڑھا باپ تھا۔ جوان جب بھی عشاء کی نماز پڑھ لیتا تو اپنے والد کے پاس چلا جاتا۔ اس کے راستے میں ایک عورت کا گھر پڑتا تھا جو اس پر فریفتہ ہوگئی تھی۔ وہ جب بھی گذرتا یہ راستے میں اس کو کھڑی ملتی۔ ایک مرتبہ نوجوان گذرا تو عورت اس کو مسلسل بہکانے لگی حتی کہ وہ عورت کے پیچھے پیچھے ہولیا۔ جب عورت کے گھر کے دروازے پر پہنچا تو عورت پہلے داخل ہوگئی جبکہ یہ داخل ہورہا تھا کہ اس کو اللہ یاد آگیا، گویا کہ سامنے سے پردہ چھٹ گیا اور یہ آیت اس کی زبان پر خود بخود جاری ہوگئی :
ان الذین اتقوا اذا مسہم طائف من الشیطان تذکروا فاذاھم مبصرون۔
اور نوجوان بےہوش ہو کر وہیں گرگیا۔ عورت نے اپنی باندی کو بلایا اور دونوں نے مل کر اسے اٹھایا اور نوجوان کے گھر کے دروازے پر لٹا آئیں۔ جبکہ اس کا والد انتظار میں تھا آخر وہ اس کی تلاش میں نکلا تو اس کو دروازے پر پڑا پایا۔ پھر اس نے اپنے گھر والوں میں سے کسی کو بلایا اور انھوں نے ان کو اٹھا کر اندر کیا۔ لیکن جوان کو ہوش نہ آیا حتی کہ رات کا کچھ حصہ بھی گذر گیا۔ آخر اس کے باپ نے اس کو جھنجھوڑا اور پوچھا اے بیٹے ! تجھے کیا ہوا ہے ؟ آخر بیٹا بولا : سب خیر ہے۔ باپ نے خدا کا واسطہ دے کر پوچھا تو بیٹے نے ساری بات سنا دی، باپ نے پوچھا : اے بیٹے وہ کونسی آیت ہے ؟ بیٹے نے پڑھی اور پھر بےہوش ہو کر گرگیا۔ باپ نے اور دوسرے گھر والوں نے اس کو ہلایا جلایا تو اس کی روح قفس عنصری سے پرواز کرچکی تھی۔ گھر والوں نے اس کو غسل دیا اور (نماز پڑھ کر) رات ہی کو دفن کردیا۔ جب صبح ہوئی تو حضرت عمر (رض) سے لوگوں نے اس بات کا ذکر کیا۔ حضرت عمر (رض) چل کر اس کے بوڑھے باپ کے پاس آئے اور اس کی تعزیت کی اور فرمایا : رات کو مجھے کیوں نہیں بتایا۔ باپ نے عرض کیا : امیر المومنین ! رات کا وقت تھا اس لیے آپ کو تکلیف دینا مناسب نہیں سمجھا حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اچھا ہمیں اس کی قبر پر لے چلو۔ چنانچہ حضرت عمر (رض) اور دیگر لوگ آپ کے ساتھ جوان کی قبر پر آئے۔ اور حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اے فلاں ! ولمن خاف مقام ربہ جنتان۔ (رحمن : 46) اور اس شخص کے لیے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈر گیا (دو جنتیں ہیں)
۔ یہ سن کر قبر کے اندر سے جوان نے آواز دی : اے عمر ! پروردگار نے مجھے دونوں جنتیں دو مرتبہ عطا فرما دی ہیں۔ (رواہ مستدرک الحاکم)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔