HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4680

4680- عن وهب بن منبه1 عن ابن عباس وعن وهب عن الحسن عن سبعة رهط شهدوا بدرا كلهم رفعوا الحديث إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: إن الله عز وجل يدعو نوحا وقومه يوم القيامة أول الناس فيقول: ما أجبتم نوحا؟ فيقولون: ما دعانا وما بلغنا وما نصحنا ولا أمرنا ولا نهانا، فيقول نوح: دعوتهم يا رب دعاء فاشيا في الأولين والآخرين أمة بعد أمة حتى انتهى إلى خاتم النبيين أحمد فانتسخه وقرأه وآمن به وصدقه: فيقول الله للملائكة: ادعوا أحمد وأمته فيأتي رسول الله صلى الله عليه وسلم وأمته يسعى نورهم بين أيديهم، فيقول نوح لمحمد وأمته: هل تعلمون أني بلغت قومي الرسالة واجتهدت لهم بالنصيحة وجهدت أن أستنقذهم من النار سرا وجهرا، فلم يزدهم دعائي إلا فرارا فيقول رسول الله صلى الله عليه وسلم وأمته: فأنا أشهد بما نشدتنا به أنك في جميع ما قلت من الصادقين، فيقول قوم نوح: وأنى علمت هذا يا أحمد وأنت وأمتك آخر الأمم؟ فيقول: {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِنَّا أَرْسَلْنَا نُوحاً إِلَى قَوْمِهِ} قرأ السورة حتى ختمها، قالت أمته: نشهد أن هذا لهو القصص الحق، فيقول الله عز وجل عند ذلك: {وَامْتَازُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ} فهم أول من يمتاز في النار."ك".
4680: ۔۔ وہب بن منبہ (رح) ابن عباس (رض) اور ایسے سات صحابہ سے جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے روایت کرتے ہیں یہ تمام حضرت حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا :
قیامت کے دن اللہ پاک سب سے پہلے نوح (علیہ السلام) اور ان کی قوم کو بلائیں گے۔ اللہ پاک پہلے قوم سے پوچھیں گے : تم نے نوح کی پکار پر ہاں کیوں نہیں کہی ؟ وہ کہیں گے : ہم کو کسی نے بلایا اور نہ کسی نے آپ کا پیغام ہم تک پہنچایا اور نہ ہم کو نصیحت کی اور نہ ہمیں کسی بات کا حکم دیا اور نہ کسی بات سے منع کیا۔ نوح (علیہ السلام) عرض کریں گے : یا رب ! میں نے ان کو دعوت دی تھی جس کا ذکر اولین و آخرین میں حتی کہ خاتم النبیین احمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک پہنچا۔ انھوں نے اس کو لکھا، پڑھا اس پر ایمان لائے اور اس کی تصدیق کی۔
اللہ پاک ملائکہ کو فرمائیں گے : احمد اور اس کی امت کو بلاؤ۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی امت کے ہمراہ تشریف لائیں گے اور ان کا نور ان کے آگے آگے چلتا ہوگا۔ نوح (علیہ السلام) محمد اور ان کی امت کو کہیں گے : کیا تم جانتے ہو کہ میں نے اپنی قوم تک پیغام رسالت پہنچا دیا تھا اور ان کو خوب نصیحت کی تھی۔ اور اپنی پوری کوشش کی تھی کہ ان کو جہنم سے بچا لوں۔ لیکن یہ میری پکار کو ماننے کے سرا و جہرا بجائے دور ہی بھاگتے گئے۔
پس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی امت کہے گی : ہم اللہ کے حضور شہادت دیتے ہیں کہ آپ نے جو کہا آپ تمام باتوں میں بالکل سچے ہیں۔ تب قوم نوح کہے گی : اے احمد ! آپ کو کیسے یہ علم ہوا جبکہ آپ اور آپ کی امت سب سے آخر میں آنے والے ہیں ؟ پس محمد کہیں گے : پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر پوری سورة نوح پڑھی۔ پھر آپ کی امت کہے گی : ہم شہادت دیتے ہیں کہ یہ سچا قصہ ہے۔ اللہ پاک بھی فرمائیں گے :
وامتازوالیوم ایھا المجرمون۔ یس۔
اے مجرمو ! آج کے دن جدا ہوجاو۔
پس سب سے پہلے یہ لوگ ممتاز ہو کر جہنم میں جائیں گے۔ رواہ مستدرک الحاکم۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔