HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4733

4733- "الكلبي عن أبي صالح" عن ابن عباس قال: لما أنزل الله تعالى: {وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ} خرج النبي صلى الله عليه وسلم حتى علا المروة، ثم قال: يا آل فهر فجاءته قريش، فقال أبو لهب بن عبد المطلب هذه فهر عندك فقل، فقال: يا آل غالب، فرجع بنو محارب وبنو الحارث ابنا فهر، فقال: يا آل لؤي بن غالب، فرجع بنو تيم الأدرم بن غالب فقال: يا آل كعب بن لؤي، فرجع بنو عامر بن لؤي، فقال: يا آل مرة بن كعب، فرجع بنو عدي بن كعب وبنو سهم وبنو جمح ابني عمرو بن هصيص بن كعب بن لؤي، فقال: يا آل كلاب بن مرة، فرجع بنو مخزوم بن يقظة بن مرة وبنو تيم بن مرة، فقال: يا آل قصي، فرجع بنو زهرة بن كلاب، فقال: يا آل عبد مناف، فرجع بنو عبد الدار بن قصي، وبنو أسد بن العزى بن قصي وبنو عبد بن قصي فقال أبو لهب: هذه بنو عبد مناف عندك فقل، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله أمرني أن أنذر عشيرتي الأقربين، وأنتم الأقربون من قريش، وإني لا أملك لكم من الله حظا ولا من الآخرة نصيبا، إلا أن تقولوا: لا إله إلا الله فأشهد بها لكم عند ربكم وتدين لكم العرب وتذل لكم بها العجم فقال أبو لهب تبا لك، فلهذا دعوتنا، فأنزل الله تعالى: {تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ} يقول خسرت يدا أبي لهب. "ابن سعد".
4733: ۔۔ (الکلبی عن ابی صالح) ابن عباس (رض) سے مروی ہے فرمایا : جب اللہ پاک نے یہ حکم نازل فرمایا :
وانذر عشیرتک الاقربین۔
اور اپنے رشتہ دار قبیلے (والوں) کو ڈرائیے۔ تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نکلے اور مروہ پہاڑی پر چڑھ کر آواز بلند کی : اے آل فہر ! لہٰذا قریش کے لوگ نکل آئے۔ ابو لہب بن عبدالمطلب (آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چچا) نے کہا : یہ فہر آگئی ہے بولو ! پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آواز دی : اے آل غالب ! لہٰذا بنی محارب بن فہر اور بنی حارث بن فہر کے لوگ لوٹ گئے۔ پھر آپ نے آواز دی : اے آل لوی بن غالب ! لہٰذا بنی تیم ادرم بن غالب کے لوگ لوٹ گئے۔
پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آواز دی : اے آل کعب بن لوی۔ لہٰذا بنی عامر بن لوی کے لوگ گئے : پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آواز دی۔ اے آل مرہ بن کعب ! لہٰذا بنی عدی بن کعب، بنی سہم بن عمرو بن ھصیص بن کعب بن لوی اور ان کے بھائی بند بنی جمح بن عمرون حصیص بن کعب بن لوی کے لوگ لوٹ کر چلے گئے۔ پھر آپ نے آواز دی : اے آل کلاب بن مروہ ! لہٰذا بنی مخزوم بن یقطہ بن مرہ اور بنی تیم بن مرہ کے لوگ چلے گئے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آواز دی : اے آل عبد المناف ! لہٰذا بنی عبد الدار بن قصی، بنی اسد بن عبدالعزی بنی قصی اور بن عبد بن قصی کے لوگ چلے گئے (اس طرح پوری قریش قوم میں سے تمام براریوں والے چھٹ چھٹ کر چلے گئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بالکل قریبی رشتہ دار بنی عبد المناف رہ گئے) لہٰذا ابو لہب آپ کے چچا بولے : یہ صرف عبدالمناف کے لوگ باقی رہ گئے ہیں کہیے آپ کیا کہنا چاہتے ہیں ؟
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مجھے اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ میں اپنے قریبی رشتہ داروں کو (خدا سے) ڈراؤں۔ اور تم ہی قریش میں سے میرے قریب ترین رشتہ دار ہو۔ میں تمہارے لیے دنیا کے کسی نفع کا مالک ہوں اور نہ آخرت میں تم کو کچھ حصہ دلا سکتا الا یہ کہ تم لا الہ الا اللہ کہہ لو تو میں تمہارے پروردگار کے پاس تمہارے اس کلمہ توحید کی گواہی دوں گا اور عرب تابع ہوجائیں گے اور عجم تمہارے سامنے جھک جائیں گے۔
یہ سن کر ابولہب بولا : کیا تم نے اسی بات کے لیے ہم کو بلایا تھا۔ تب اللہ پاک نے یہ سورت نازل فرمائی :
تبت یدا ابی لھب۔ ابی لہب کے ہاتھ ہلاک ہوجائیں۔ الخ۔ ابن سعد۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔