HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4751

4751- "من مسند الصديق رضي الله عنه" عن زيد بن ثابت قال: "أرسل إلي أبو بكر مقتل أهل اليمامة فإذا عنده عمر بن الخطاب" فقال: "إن هذا أتاني فأخبرني القتل قد استحر بقراء القرآن في هذا الموطن، يعني يوم اليمامة، وإني أخاف أن يستحر القتل بقراء القرآن في سائر المواطن: فيذهب القرآن وقد رأيت أن نجمعه، فقلت له يعني لعمر كيف نفعل شيئا لم يفعله رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ " قال لي عمر: "هو والله خير، فلم يزل بي عمر حتى شرح الله صدري للذي شرح له صدره، ورأيت فيه مثل الذي رأى عمر" قال زيد "وعمر عنده جالس لا يتكلم" فقال أبو بكر: "إنك شاب عاقل لا نتهمك، وقد كنت تكتب الوحي لرسول الله صلى الله عليه وسلم فأجمعه" قال زيد: "فوالله لئن كلفوني نقل جبل من الجبال ما كان بأثقل علي مما أمرني به من جمع القرآن، فقلت كيف تفعلون شيئا لم يفعله رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ " قال: "هو والله خير، فلم يزل أبو بكر يراجعني حتى شرح الله صدري للذي شرح له صدر أبي بكر وعمر، ورأيت فيه الذي رأيا فتتبعت القرآن أجمعه من الرقاع واللخاف والأكتاف والعسب وصدور الرجال، حتى وجدت آخر سورة براءة مع خزيمة بن ثابت الأنصاري لم أجدها مع أحد غيره، {لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ} حتى خاتمة براءة فكانت الصحف التي جمع فيها القرآن عند أبي بكر حياته حتى توفاه الله، ثم عند عمر حياته حتى توفاه الله، ثم عند حفصة بنت عمر". "ط وابن سعد حم خ والعدني ت ن وابن جرير وابن أبي داود في المصاحف وابن المنذر حب طب ق
4751: ۔۔۔ (مسند صدیق (رض)) زید بن ثابت (رض) سے مروی ہے کہ مجھے حضرت ابوبکر (رض) اہل یمامہ کے قتال کے بعد بلایا۔ میں پہنچا تو آپ کے پاس حضرت عمر (رض) بھی حاضر تھے۔ حضرت ابوبکر (رض) نے (حضرت عمر (رض) کی طرف اشارہ کرکے) فرمایا : یہ میرے پاس آئے اور مجھ سے قتل (ہوجانے والے صحابہ) کے متعلق بات چیت کی کہ یمامہ کی جنگ میں بہت سے قرآن کے قاری شہید ہوگئے ہیں۔ نیز یہ کہ مجھے خوف ہے کہ کہیں دوسری جنگوں میں قرآن کے تمام قاری شہید نہ ہوجائیں۔ اور یوں قرآن ضائع ہوجائے لہٰذا میرا خیال ہے کہ ہم قرآن کو جمع کرلیں۔
حضرت ابوبکر (رض) حضرت عمر (رض) کی بات بتا چکے تو حضرت زید بن ثابت (رض) نے حضرت عمر (رض) کو مخاطب کرکے پوچھا : ہم وہ کام کیسے کریں جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نہیں کیا : حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اللہ کی قسم ! اسی میں خیر ہے۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اللہ کی قسم ! اسی میں خیر ہے۔ حضرت زید (رض) فرماتے ہیں : حضرت عمر (رض) مسلسل مجھ پر اصرار کرتے رہے حتی کہ اللہ نے میرا سینہ بھی اس کام کے لیے کھول دیا جس کام کے لیے حضرت عمر (رض) وک شرح سدر ہوچکا تھا۔ اور جو رائے حضرت عمر (رض) کی تھی وہی رائے اس کام میں میری بھی پختہ ہوگئی۔ حضرت زید (رض) فرماتے ہیں حضرت عمر (رض) حضرت ابوبکر (رض) کے پاس بیٹھے اور حضرت ابوبکر (رض) کچھ بات چیت نہ فرما رہے تھے پھر انھوں نے ہی مجھے ارشاد فرمایا : تم عقل مند نوجوان ہو ہم کو تم پر کسی طرح کی تہمت (اور الزام بھی) نہیں ہے اور تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے وحی بھی لکھتے رہے ہو۔ لہٰذا تم ہی اس کو جمع کرو۔ حضرت زید (رض) فرماتے ہیں : اللہ کی قسم ! اگر یہ مجھے پہاڑوں میں سے کسی پہاڑ کے منتقل کرنے کا حکم دیتے تو وہ مجھ پر قرآن جمع کرنے سے بھاری نہ ہوتا۔ پھر میں نے عرض کیا : آپ لوگ ایسا کام کیسے کر رہے ہیں جو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نہیں کیا۔ حضرت ابوبکر (رض) نے مجھے فرمایا : اللہ کی قسم ! اسی میں خیر ہے۔ پھر حضرت ابوبکر (رض) بھی مسلسل اصرار فرماتے رہے حتی کہ اللہ پاک نے میرا سینہ بھی اس کام کے لیے کھول دیاجس کے لیے حضرت ابوبکر (رض) اور حضرت عمر (رض) کو شرح صدر فرما دیا تھا اور میں نے بھی یہی رائے قائم کرلی۔ چنانچہ میں نے مختلف چیزوں کے ٹکڑوں، پتھروں، ہڈیوں جن پر قرآن لکھا تھا اور لوگوں کے سینوں سے قرآن پاک جمع کرنا شروع کیا۔ حتی کہ میں نے سورة برأت کا آخری حصہ خزیمہ بن ثابت انصاری (رض) کے پاس پایا۔ ان کے علاوہ کسی کے پاس میں نے یہ آیات نہیں پائیں۔
لقد جاء کم رسول من انفسکم عزیز علیہ ۔۔۔ سے آخر سورة تک۔
آخر جن صحیفوں میں قرآن پاک جمع کرلیا گیا وہ صحیفے (پلندے) حضرت ابوبکر (رض) کی زندگی تک انہی کے پاس رہے۔ حتی کہ اللہ پاک نے ان کو وفات دیدی پھر حضرت عمر (رض) کے پاس ان کی وفات تک یہ صحیفے رہے، پھر ان کی وفات بھی ہوگئی۔ پھر یہ صحیفے حضرت حفصہ بنت حضرت عمر (رض) کے پاس رہے۔ (ابو داؤد الطیالسی، ابن سعد، مسند احمد، بخاری، العدنی، ترمذی، نسائی، ابن جریر، ابن ابی داؤد فی المصاحف، ابن المنذر، ابن حبان، الکبیر للطبرانی، السنن للبیہقی)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔