HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4759

4759- عن يحيي بن عبد الرحمن بن حاطب قال: "أراد عمر بن الخطاب أن يجمع القرآن، فقام في الناس، فقال: من كان تلقى من رسول الله صلى الله عليه وسلم شيئا من القرآن فليأتنا به، وكانوا كتبوا ذلك في الصحف والألواح والعسب، وكان لا يقبل من أحد شيئا حتى يشهد شاهدان فقتل وهو يجمع ذلك، فقام عثمان فقال من كان عنده من كتاب الله شيء، فليأتنا به، وكان لا يقبل من ذلك شيئا حتى يشهد عليه شاهدان فجاء خزيمة بن ثابت، فقال: قد رأيتكم تركتم آيتين لم تكتبوهما، قالوا: ما هما؟ قال: تلقيت من رسول الله صلى الله عليه وسلم: {لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ} إلى آخر السورة، فقال عثمان: "وأنا أشهد أنهما من عند الله فأين ترى أن نجعلهما؟ " قال: "اختم بهما آخر مانزل من القرآن، فختم بها براءة". "ابن أبي داود كر".
4759: ۔۔ یحییٰ بن عبدالرحمن بن حاطب سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب (رض) نے قرآن جمع کرنے کا ارادہ کیا۔ لہٰذا آپ لوگوں کے بیچ خطبہ ارشاد فرمانے کے لیے کھڑے ہوئے اور فرمایا : جس شخص نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے قرآن کا کچھ حصہ حاصل کیا ہو وہ اس کو لے کر ہمارے پاس آجائے۔
لوگوں نے قرآن پاک کاغذوں، تختیوں اور ہڈیوں وغیرہ پر لکھا ہوا تھا۔ اس کے باوجود حضرت عمر (رض) نے کسی سے کوئی آیت یا سورت وغیرہ اس وقت تک قبول نہ فرماتے تھے۔ جب تک وہ اس پر دو گواہ پیش نہ کردے۔ لیکن ہنوز یہ کام تکمیل کو نہ پہنچا تھا کہ آپ (رض) کی شہادت ہوگئی۔ پھر حضرت عثمان (رض) (اپنی خلافت میں) کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا : جس کے پاس کتاب اللہ کی کوئی چیز ہو وہ اسے لے کر ہمارے پاس آجائے۔ حضرت عثمان (رض) بھی کسی سے کوئی چیز قبول نہ فرماتے تھے تاوقتیکہ وہ اس پر دو گواہ پیش کردے۔ آخر میں حضرت خزیمہ بن ثابت (رض) آئے اور حضرت عثمان (رض) کو عرض کیا : میں دیکھتا ہوں کہ آپ لوگوں نے دو آیتیں لکھنے سے چھوڑ دی ہیں۔ (حضرت عثمان (رض) اور ان کے لکھنے والے رفقاء نے) کہا : وہ کونسی دو آیتیں ہیں ؟ خزیمہ نے عرض کیا :
لقد جاء کم رسول من انفسکم الی آخر السورۃ۔ براءت۔
حضرت عثمان (رض) نے فرمایا : میں شہادت دیتا ہوں کہ وہ اللہ کی طرف سے نازل شدہ ہیں تمہارا کیا خیال ہے قرآن کے کے کس حصے میں ان کو رکھیں (جہاں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو رکھتے ہوں) خزیمہ (رض) نے عرض کیا : آپ کسی بھی سورت کے آخر میں ان کو رکھ دیں۔ چنانچہ سورة برأت کے آخر میں ان دو آیت کو رکھ دیا۔ ابن ابی داؤد ، ابن عساکر۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔