HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4762

4762- عن سليمان بن أرقم عن الحسن وابن سيرين وابن شهاب وكان الزهري أشبعهم حديثا قالوا: "لما أسرع القتل في قراء القرآن يوم اليمامة قتل منهم يومئذ أربعمائة رجل لقي زيد بن ثابت عمر بن الخطاب فقال له: إن هذا القرآن هو الجامع لديننا، فإن ذهب القرآن ذهب ديننا وقد عزمت أن أجمع القرآن في كتاب، فقال له "انتظر حتى أسأل أبا بكر فمضيا إلى أبي بكر فأخبراه بذلك" فقال "لا تعجلا حتى أشاور المسلمين، ثم قام خطيبا في الناس، فأخبرهم بذلك فقالوا: أصبت، فجمعوا القرآن وأمر أبو بكر مناديا، فنادى في الناس من كان عنده شيء من القرآن فليجيء به" فقالت حفصة: "إذا انتهيتم إلى هذه الآية فأخبروني": {حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاةِ الْوُسْطَى} فلما بلغوها قالت: "اكتبوا والصلاة الوسطى وهي صلاة العصر" فقال لها عمر: "ألك بهذه بينة؟ قالت: لا" قال: "فوالله لا يدخل في القرآن ما تشهد به امرأة بلا إقامة بينة" وقال عبد الله بن مسعود:"اكتبوا {وَالْعَصْرِ إِنَّ الْأِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ} وإنه فيه إلى آخر الدهر، فقال عمر: "نحوا عنا هذه الأعرابية". "ابن الأنباري في المصاحف".
4762: ۔۔ سلیمان بن ارقم روایت کرتے ہیں حسن، ابن سیرین اور ابن شہاب (الزہری) سے اور زہری ان میں سب سے زیادہ حدیث جاننے والے تھے۔ یہ حضرات فرماتے ہیں :
جنگ یمامہ میں چار سو قراء شہید ہوئے
جنگ یمامہ میں جب قراء قرآن قتل ہوگئے جو لگ بھگ چار سو افراد تھے تو حضرت زید بن ثابت (رض) حضرت عمر (رض) سے ملے اور ان کو عرض کیا : یہ قرآن ہمارے دین کو جمع کرنے والا ہے، اگر یہ قرآن ہی ضائع ہوگیا تو ہمارا دین ہی ضائع ہوجائے گا۔ لہٰذا میں نے پختہ ارادہ کیا ہے کہ پورا قرآن ایک کتاب میں جمع کردوں۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اچھا انتظار کرو میں ابوبکر (رض) سے پوچھتا ہوں۔ چنانچہ دونوں حضرات حضرت ابوبکر (رض) کی خدمت میں پہنچے اور ان کو اس خیال سے اگاہ کیا۔ حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا : تم دونوں عجلت نہ کرو۔ حتی کہ میں مسلمانوں سے مشورہ کرلوں۔
پھر حضرت ابوبکر (رض) لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمانے کے واسطے کھڑے ہوئے اور ان کو اس بات کی اہمیت روشناس کرائی۔ لوگوں نے کہا : آپ نے ٹھیک سوچا ہے۔ چنانچہ جمع قرآن کا کام شروع ہوا۔ اور حضرت ابوبکر (رض) نے اعلان کردیا کہ جس کے پاس قرآن کا کوئی حصہ ہو وہ لے آئے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی حضرت حفصہ بنت عمر (رض) فرمانے لگیں : جب تم اس آیت : حافظوا علی الصلوات والصلوۃ الوسطی تک پہنچوں تو مجھے خبر دیدینا۔ جب وہ لکھتے لکھتے اس مقام پر پہنچے تو (انہوں نے حفصہ (رض) کو خبر دی) حضرت حفصہ نے فرمایا : لکھو : والصلاۃ الوسطی وھی صلوۃ العصر۔ یعنی درمیانی نماز سے مراد عصر کی نماز ہے۔ اس پر حضرت عمر (رض) نے اپنی بیٹی حفصہ کو فرمایا : کیا تمہارے پاس اس کی کوئی دلیل ہے ؟ حفصہ نے عرض کیا : نہیں۔ تب حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا :
اللہ کی قسم ایسی کوئی چیز قرآن میں داخل نہیں کی جائے گی، جس پر ایک عورت شہادت دے اور وہ بھی بغیر دلیل کے۔
اسی طرح حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے فرمایا : لکھو :
والعصر ان الانسان لفی خسر وانہ فیہ الی آخر الدھر۔
قسم زمانہ کی انسان خسارے میں ہیں۔ العصر۔
اور وہ اس آخر زمانہ تک مبتلا ہے۔
حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اس عربی دیہاتیت کو ہم سے دور رکھو۔ ابن الانباری فی المصاحف۔
فائدہ : ۔۔ یہ حضرات تفسیر نکات کو قرآن پاک میں لکھوانا چاہتے تھے، جس پر حضرت عمر (رض) نے سختی سے تردید فرمائی۔ (رض) اجمعین۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔