HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4765

4765- عن محمد بن كعب القرظي، قال: "جمع القرآن في زمان النبي صلى الله عليه وسلم خمسة من الأنصار: معاذ بن جبل، وعبادة بن الصامت، وأبي بن كعب، وأبو أيوب، وأبو الدرداء، فلما كان زمان عمر بن الخطاب كتب إليه يزيد بن أبي سفيان، إن أهل الشام قد كثروا وربلوا1 وملأوا المدائن، واحتاجوا إلى من يعلمهم القرآن، ويفقههم فأعن يا أمير المؤمنين برجال يعلمونهم، فدعا عمر أولئك الخمسة، فقال لهم: "إن إخوانكم من أهل الشام قد استعانوني بمن يعلمهم القرآن ويفقههم في الدين، فأعينوني رحمكم الله بثلاثة منكم، إن أحببيم، فاستهموا، وإن انتدب منكم ثلاثة فليخرجوا، فقالوا: ما كنا لنساهم، هذا شيخ كبير لأبي أيوب، وأما هذا فسقيم لأبي بن كعب، فخرج معاذ بن جبل وعبادة وأبو الدرداء، فقال عمر ابدؤا بحمص، فإنكم ستجدون الناس على وجوه مختلفة، منهم من يلقن2 فاذا رأيتم ذلك فوجهوا إليه طائفة من الناس فإذا رضيتم منهم فليقم بها واحد، وليخرج واحد إلى دمشق، والآخر إلى فلسطين، فقدموا حمص، فكانوا بها حتى إذا رضوا من الناس أقام بها عبادة، ورجع أبو الدرداء إلى دمشق، ومعاذ إلى فلسطين، فأما معاذ فمات عام طاعون عمواس، وأما عبادة فسار بعد إلى فلسطين فمات بها وأما أبو الدرداء فلم يزل بدمشق حتى مات. "ابن سعد ك".
4765: ۔۔ محمد بن کعب قرظی (رح) سے مروی ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں پانچ انصاری صحابہ نے قرآن جمع کیا : معاذ بن جبل، عبادۃ بن صامت، ابی بن کعب، ابو ایوب اور ابو الدرداء (رض) اجمعین۔ جب حضرت عمر بن خطاب (رض) کا دور مبارک آیا تو یزید بن ابی سفیان نے حضرت عمر (رض) کو لکھا :
اہل شام بہت زیادہ ہوگئے ہیں، ان کی آل اولاد بھی کثیر ہوگئی ہے اور یہ لوگ تمام شہروں میں بھر گئے ہیں اور ان کو ایسے لوگوں کی اشد ضرورتے جو ان کو قرآن کی تعلیم دیں۔ لہٰذا اے امیر المومنین ایسے لوگوں کے ساتھ ان کی مدد فرمائیں جو ان کو قرآن وغیرہ کی تعلیم دیں۔
چنانچہ حضرت عمر (رض) نے ان مذکورہ پانچ افراد کو بلایا۔ اور فرمایا : تمہارے شامی بھائیوں نے مجھ سے مدد مانگی ہے کہ میں ان کو قرآن سکھانے کے اور دین کی تعلیم دینے کے لیے کچھ افراد مہیا کروں۔
لہذا اللہ تم پر رحم کرے تم میں سے تین افراد اس کام میں میری مدد کریں۔ اگر تم چاہو تو قرعہ اندازی کرلو اور اگر چاہو تو خوشی سے تین افراد نکل پڑو۔ ان حضرات نے جواب دیا : ہم قرعہ اندازی نہیں کرتے۔ یہ ایوب (رض) تو بوڑھے ہوگئے ہیں اور یہ ابی بن کعب (رض) بیمار ہیں لہٰذا معاذ بن جبل، عبادۃ بن صامت اور ابو الدرداء (رض) نکلنے پر آمادہ ہوگئے۔
حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : حمص کے شہر سے ابتداء کرو۔ تم لوگوں کو مختلف طبیعتوں پر پاؤگے کچھ لوگ تو جلد تعلیم سمجھنے والے ہوں گے، پس جب تم دیکھو کہ لوگ آسانی سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو ایک شخص ان کے پاس ٹھہر جائے اور ایک دمشق نکل جائے اور دوسرا فلسطین نکل جائے۔
چنانچہ یہ تین حضرات حمص تشریف لائے۔ اور اتنا عرصہ وہاں رہے کہ ان لوگوں کی تعلیم پر اطمینان ہوگیا پھر حضرت عبادہ (رض) تو وہیں ٹھہر گئے اور ابو الدرداء (رض) دمشق کی طرف نکل گئے۔ اور حضرت معاذ (رض) فلسطین کوچ کرگئے۔ بعد میں حضرت معاذ (رض) وہیں عمواس کے طاعون میں وفات پا گئے۔ عبادہ (رض) (جو حمص میں تھے حضرت معاذ کی وفات کے بعد) فلسطین گئے اور وہیں وفات پائی اور حضرت ابو الدرداء (رض) دمشق ہی رہے اور وہیں وفات پائی۔ ابن سعد، مستدرک الحاکم۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔