HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4770

4770- "مسند عثمان رضي الله عنه" عن ابن عباس قال: "قلت لعثمان ابن عفان ما حملكم على أن عمدتم إلى الأنفال وهي من المثاني وإلى براءة وهي من المئين، فقرنتم بينهما ولم تكتبوا بينهما سطر {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ} ووضعتموهما في السبع الطوال ما حملكم على ذلك؟ فقال عثمان "ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان مما يأتي عليه الزمان تنزل عليه السور ذوات العدد، وكان إذا نزل عليه الشيء يدعو بعض من يكتب عنده، فيقول ضعوا هذه في السورة التي يذكر فيها كذا وكذا، وتنزل عليه الآيات فيقول ضعوا هذه في السورة التي يذكر فيها كذا وكذا، وكانت الأنفال من أول ما أنزل بالمدينة وكانت براءة من آخر القرآن نزولا، وكانت قصتها شبيهة بقصتها، فظننت أنها منها وقبض رسول الله صلى الله عليه وسلم ولم يبين لنا أنها منها، فمن أجل ذلك قرنت بينهما، ولم أكتب بينهما سطر {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ} ووضعتهما في السبع الطوال". "أبو عبيد في فضائله ش حم د ت ن ابن المنذر وابن أبي داود وابن الأنباري معا في المصاحف والنحاس في ناسخه حب وأبو نعيم في المعرفة وابن مردويه ك ق ص".
4770: ۔۔۔ (مسند عثمان (رض) ابن عباس (رض) سے مروی ہے فرماتے ہیں : میں نے حضرت عثمان بن عفان (رض) سے عرض کیا : تم نے سورة انفال جو سو سے کم آیات والی ہے اور سورة توبہ جو سو سے اوپر والی ہے دونوں کو باہم ملا دیا ؟ اور دونوں کے درمیان بسم اللہ الرحمن الرحیم نہیں لکھی ؟ اور یوں ان دونوں کو السبع الطوال (سات بڑی سورتوں) میں سے ایک کردیا۔ اس کی کیا وجہ ہے ؟ حضرت عثمان (رض) نے ارشاد فرمایا :
حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر مختلف تعداد کی آیات پر مشتمل سورتیں نازل ہوتی رہتی تھیں جب آپ پر کوئی بھی آیت نازل ہوئی ہوتی تھی آپ کسی کاتب کو بلاتے اور فرماتے اس کو فلاں سورت میں جس میں ان ان چیزوں کا بیان ہے رکھ دو ۔ اسی طرح زیادہ آیات نازل ہوتی تب بھی کسی کو بلاتے اور فرماتے ان کو فلاں فلاں مضمون والی سورت میں رکھ دو ۔ سورة انفال مدینہ میں نازل ہونے والی سورتوں میں سب سے پہلی سورت تھی۔ اور سورة برأت قرآن میں آخر میں نازل ہونے والی سورتوں میں سے تھی۔
سورة برأت کے مضامین بھی سورة انفال کے مشابہ تھے۔ لہٰذا میں سمجھا کہ برأت بھی انفال کا حصہ ہے۔ اسی دوران رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات ہوگئی اور آپ نے اس کی وضاحت نہیں فرمائی کہ اس کا تعلق انفال سے ہے۔ اس وجہ سے میں نے دونوں کو ملا دیا اور دونوں کے درمیان بسم اللہ الرحمن الرحیم بھی نہیں لکھی۔ اور ان دونوں کو (ایک کرکے ) سات بڑی سورتوں میں شامل کردیا۔ (ابو عبید فی فضائلہ، ابن ابی شیبہ، مسند احمد، ابو داود، ترمذی، نسائی، ابن المنذر، ابن ابی داود، ابن الانباری، معافی المصاحف، انحاس فی ناسخہ، صحیح ابن حبان، ابو نعیم فی المعرفۃ ، ابن مردویہ، مستدرک الحاکم، السنن للبیہقی، السنن لسعید بن منصور)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔