HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4775

4775- عن الزهري عن أنس بن مالك أن حذيفة بن اليمان قدم على عثمان وكان يغازي أهل الشام في فتح أرمينية وآذربيجان مع أهل العراق، فرأى حذيفة اختلافهم في القرآن، فقال لعثمان "يا أمير المؤمنين أدرك هذه الأمة قبل أن يختلفوا في الكتاب كما اختلف اليهود والنصارى فأرسل إلى حفصة أن أرسلي إلي بالصحف ننسخها في المصاحف، ثم نردها عليك، فأرسلت حفصة إلى عثمان بالصحف فأرسل عثمان إلى زيد بن ثابت وسعيد بن العاص وعبد الرحمن بن الحارث بن هشام وعبد الله بن الزبير أن انسخوا الصحف في المصاحف، وقال للرهط القرشيين الثلاثة: ما اختلفتم أنتم وزيد بن ثابت فاكتبوه بلسان قريش، فإنما نزل بلسانها حتى إذا نسخوا المصحف في المصاحف بعث عثمان إلى كل أفق بمصحف من تلك المصاحف التي نسخوا، وأمر بسوى ذلك في صحيفة أو مصحف أن يحرق" قال الزهري: "وحدثني خارجة بن زيد أن زيد بن ثابت" قال: "فقدت آية من سورة الأحزاب كنت أسمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرأها: {مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ} فالتمستها فوجدتها مع خزيمة بن ثابت أو ابن خزيمة، فألحقتها في سورتها، قال الزهري: "فاختلفوا يومئذ في التابوت والتابوه فقال النفر القرشيون التابوت وقال زيد بن ثابت التابوه فرفع اختلافهم إلى عثمان فقال: اكتبوه التابوت فإنه بلسان قريش نزل". "ابن سعد خ ت ن وابن أبي داود وابن الأنباري معا في المصاحف حب ق
4775: ۔۔۔ زری (رح) سے مروی ہے وہ انس بن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حذیفہ بن الیمان جو آرمینیہ اور آذر بائیجان کے محاذوں پر اہل عراق کے ساتھ مل کر اہل شام سے لڑ رہے تھے۔ حضرت عثمان بن عفان (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ حضرت حذیفہ (رض) نے مجاہدین کو قرآن میں اختلاف کرتے دیکھا تھا۔ لہٰذا حضرت عثمان (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ حضرت حذیفہ (رض) نے مجاہدین کو قرآن میں اختلاف کرتے دیکھا تھا۔ لہٰذا حضرت عثمان (رض) کو عرض کیا : یا امیر المومنین ! اس امت کو بچا لیں قبل اس سے کہ وہ کتاب اللہ میں اختلاف اور انتشار کا شکار ہوجائیں جیسا کہ یہود و نصاری ہوئے۔ چنانچہ حضرت عثمان (رض) نے حضرت حفصہ (رض) کو پیغام بھیجا کہ تمہارے پاس جو مصحف شریف ہے بھیج دو ہم اس کی نقل کرکے اور مصاحف تیار کریں گے اور پھر آپ کو اصل واپس کردیں گے۔ حضرت حفصہ (رض) نے حضرت عثمان (رض) کو وہ اوراق بھیج دیے جن میں قرآن لکھا ہوا تھا۔ حضرت عثمان (رض) نے حضرت زید بن ثابت، حضرت سعید بن العاص، حضرت عبدالرحمن بن حارث بن ہشام اور عبداللہ بن زبیر (رض) کو پیغام بھیج کر بلوایا۔ اور حکم دیا کہ ان صحیفوں (اوراق) سے نقل کر کر کے دوسرے مصاحف میں لکھیں۔ اور (حضرت زید کے علاوہ) تین قریشی صحابیوں کو فرمایا : جب تمہارا اور زید کا کسی چیز میں اختلاف ہوجائے تو تم قریشی زبان میں لکھنا۔ کیونکہ قرآن قریش کی زبان میں نازل ہوا ہے۔ آخر میں کئی مصاحف تیار کرلیے گئے تو حضرت عثمان (رض) نے ہر طرف ایک مصحف شریف بھیج دیا اور یہ بھی حکم دیا کہ اس کے علاوہ جو صحیفے یا مکمل مصحف شریف جہاں ہو وہ جلا دیے جائیں۔
امام زہری (رح) کہتے ہیں مجھے خارجہ بن زید نے فرمایا کہ حضرت زید بن ثابت (رض) نے فرمایا : میں نے ایک آیت سورة احزاب کی مفقود پائی جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پڑھتے ہوئے سنا کرتا تھا :
من المومنین رجال صدقوا ما عاھدوا اللہ علیہ فمنہم من قضی نحبہ و منہم من ینتظر ۔ الاحزاب۔
لہذا میں نے اس کو تلاش کیا اور خزیمہ بن ثابت یا (ان کے بیٹے) ابن خزیمہ کے پاس اس آیت کو پایا اور پھر اس کو اس کی جگہ سورت میں ملا دیا۔
امام زہری (رح) فرماتے ہیں : اسی وقت ان حضرات کا لفظ التابوت میں اختلاف ہوا (جس کا ذکر سورة بقرہ 248 میں ہے) قریشی اصحاب نے التابوت کہا جبکہ حضرت زید (رض) نے التابوہ کہا۔ یہ اختلاف حضرت عثمان کی خدمت میں ذکر کیا گیا۔ حضرت عثمان نے فرمایا : تم التابوت لکھو کیونکہ یہ قریش کی زبان میں نازل ہوا ہے۔ (ابن سعد، بخاری، ترمذی، نسائی، ابن ابی داود، ابن الانباری فی المصاحف معا، الصحیح لابن حبان، السنن للبیہقی)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔