HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4777

4777- عن سويد بن غفلة1 قال: سمعت علي بن أبي طالب يقول: "يا أيها الناس لا تغلوا في عثمان ولا تقولوا له إلا خيرا في المصاحف وإحراق المصاحف، فوالله ما فعل الذي فعل في المصاحف إلا عن ملأ منا جميعا فقال: ما تقولون في هذه القراءة؟ فقد بلغني أن بعضهم يقول قراءتي خير من قراءتك، وهذا يكاد أن يكون كفرا، قلنا فما ترى؟ قال: "نرى أن يجمع الناس على مصحف واحد بلا فرقة، ولا يكون اختلاف قلنا فنعم ما رأيت" قال: "أي الناس أفصح وأي الناس أقرأ" قال: "أفصح الناس سعيد بن العاص، وأقرأهم زيد بن ثابت" فقال: "ليكتب أحدهما ويملي الآخر، ففعلا وجمع الناس على مصحف" قال علي: "والله لو وليته لفعلت مثل الذي فعل". "ابن أبي داود وابن الأنباري في المصاحف ك ق".
4777: ۔ سوید بن غفلہ (رح) سے مروی ہے کہ میں نے حضرت علی بن ابی طالب (رض) کو فرماتے ہوئے سنا :
کام میں اے لوگو ! عثمان کے بارے میں غلو کا شکار مت ہوجاؤ۔ اور ان کے مصاحف کے متعلق خیر کے سوا کچھ نہ کہو۔ اللہ کی قسم ! مصاحف قرآن میں انھوں نے جو کچھ بھی کیا وہ ہماری سب کی رضامندی سے کیا۔ حضرت عثمان (رض) نے پوچھا تھا : تم اس قراءت کے بارے میں کیا کہتے ہو۔ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ لوگ ایک دوسرے کو کہہ رہے ہیں میری قراءت تمہاری قراءت سے بہتر ہے اور یہ بات کفر کے قریب پہنچا دیتی ہے۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : ہم نے کہا آپ ہی بتائیے (امیر المومنین عثمان بن عفان) آپ کا کیا خیال ہے ؟ حضرت عثمان (رض) نے فرمایا : ہمارا خیال ہے کہ تمام لوگوں کو ایک مصحف پر جمع کردیا جائے جس میں کوئی فرق ہو اور نہ اختلاف۔ ہم نے کہا : جو آپ نے فرمایا بالکل ٹھیک ہے۔ تب حضرت عثمان (رض) نے پوچھا : تم میں سب سے زیادہ فصیح کون ہے ؟ اور سب سے زیادہ اچھا قاری کون ہے ؟ کہا : اچھی زبان والے سعید بن العاص ہیں اور سب سے زیادہ قاری زید بن ثابت ہیں۔ چنانچہ عثمان بن عفان (رض) نے فرمایا : ان میں سے ایک لکھواتا جائے دوسرا لکھتا جائے۔ چنانچہ دونوں حضرات نے حکم کی تعمیل کی اور یوں حضرت عثمان (رض) نے تمام لوگوں کو ایک مصحف پر جمع کردیا۔
پھر حضرت علی (رض) نے فرمایا : اللہ کی قسم ! اگر میں اس وقت والی ہوتا تو میں بھی بالکل یہی کرتا جو عثمان (رض) نے کیا۔ (ابن ابی داود، وابن الانباری فی المصاحف، مستدرک الحاکم، السنن للبیہقی)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔