HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4779

4779- عن مصعب بن سعد قال قام عثمان يخطب الناس: "فقال يا أيها الناس عهدكم بنبيكم منذ ثلاث عشرة، وأنتم تمترون في القرآن، تقولون قراءة أبي، وقراءة عبد الله، يقول الرجل والله ما نقيم قراءتك فأعزم على كل رجل منكم كان معه من كتاب الله شيء لما جاء به، فكان الرجل يجيء بالورقة والأديم فيه القرآن، حتى جمع من ذلك أكثره ثم دخل عثمان فدعاهم رجلا رجلا فناشدهم لسمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو أمله عليك؟ فيقول: نعم، فلما فرغ من ذلك عثمان قال: من أكتب الناس؟ قالوا كاتب رسول الله صلى الله عليه وسلم زيد بن ثابت، قال فأي الناس أعرب؟ قالوا سعيد بن العاص، قال عثمان فليمل سعيد وليكتب زيد، فكتب زيد وكتب معه مصاحف ففرقها في الناس، فسمعت بعض أصحاب محمد يقولون قد أحسن". "ابن أبي داود كر".
4779: ۔۔ مصعب بن سعد سے مروی ہے کہ حضرت عثمان (رض) لوگوں کو خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور فرمایا : اے لوگو ! تم کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا زمانہ بیتے ہوئے تیرہ سال کا عرصہ بیت چکا ہے۔ اور تم قرآن میں شک میں مبتلا ہو۔ کہتے ہو یہ ابی (رض) کی قراءت ہے۔ کبھی کہتے ہو یہ عبداللہ کی قراءت ہے۔ کوئی کہتا ہے واللہ ہم تمہاری قراءت کو تسلیم نہیں کرتے۔ لہٰذا میں تم کو انتہائی تاکید کے ساتھ حکم کرتا ہوں کہ جس شخص کے پاس کچھ بھی قرآن ہو وہ اس کو لے کر آئے۔ پس کوئی ورقہ پر لکھا ہوا قرآن لے کر آتا اور کوئی چمڑے پر لکھا ہوا قرآن پاک لے کر آتا۔ حتی کہ اس طرح قرآن کا اکثر حصہ جمع کرلیا گیا۔ پھر حضرت عثمان (رض) اس جگہ تشریف لائے (جہاں قرآن پاک لکھا جا رہا تھا) آپ (رض) نے سب لوگوں کو ایک ایک کرکے بلایا اور ہر ایک کو واسطہ دے دے کر پوچھا : کیا تو نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنا ہے اور وہ تجھے املاء کروا رہے تھے یہ قرآن کا حصہ ہے ؟ وہ کہتا : جی ہاں۔ پس جب حضرت عثمان (رض) اس جگہ تشریف لائے (جہاں قرآن پاک لکھا جا رہا تھا) آپ (رض) نے سب لوگوں کو ایک ایک کرکے بلایا اور ہر ایک کو واسطے دے کر پوچھا : کیا تو نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنا ہے اور وہ تجھے املاء کروا رہے تھے۔ یہ قرآن کا حصہ ہے ؟ وہ کہتا : جی ہاں۔ پس جب حضرت عثمان (رض) اس کام سے فارغ ہوگئے تو پوچھا : لوگوں میں سب سے بڑا کاتب کون ہے ؟ لوگوں نے حضرت زید بن ثابت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نام لیا۔ پھر آپ (رض) نے پوچھا : لوگوں میں سب سے زیادہ فصیح اللسان کون ہے ؟ لوگوں نے حضرت سعید بن العاص (رض) کا نام لیا۔ لہٰذا حضرت عثمان (رض) نے حکم جاری فرمایا کہ سعید املاء کروائیں اور زید کتابت کرتے رہیں۔ پس زید (رض) نے قرآن پاک کی کتابت فرمائی اور اس (ایک مصحف) کے ساتھ کئی مصاحف لکھے۔ پھر حضرت عثمان (رض) نے ان کو لوگوں میں پھیلا دیا۔
مصعب بن سعد کہتے ہیں میں نے بعض صحابہ کرام (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ انھوں نے یہ کام (بہت) اچھا کیا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔