HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4796

4796- عن أبي هريرة أنه قال لعثمان لما نسخ المصاحف أصبت ووفقت أشهد لسمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "إن أشد أمتي حبا لي قوم يأتون من بعدي يؤمنون بي ولم يروني، يعملون بما في الورق المعلق" فقلت أي ورق؟ حتى رأيت المصاحف، فأعجب ذلك عثمان، وأمر لأبي هريرة بعشرة آلاف، وقال: والله ما علمت أنك لتحبس علينا حديث نبينا". "كر".
4796: ۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ انھوں نے حضرت عثمان (رض) کو جب انھوں نے جمع قرآن کا کام مکمل کرلیا، عرض کیا : تم نے بہت اچھا کیا اور تم کو اچھی چیز کی توفیق نصیب ہوئی۔ میں شہادت دیتا ہوں کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے : میری امت میں مجھ سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے وہ لوگ ہوں گے جو میرے بعد آئیں گے، مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انھوں نے مجھے دیکھا نہ ہوگا اور وہ ان معلق اوراق میں جو کچھ ہے اس پر عمل کریں گے۔ حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں : میں نے پوچھا کون سے اوراق ؟ پھر میری نظر اوپر اٹھی تو میں نے مصحف شریف کے اوراق دیکھے : یہ بات حضرت عثمان (رض) کو بہت تعجب خیز اور اچھی لگی اور آپ نے حضرت ابوہریرہ (رض) کے لیے دس ہزار درہم عطا کرنے کا حکم دیا اور فرمایا : اللہ کی قسم ! میں نہیں جانتا کہ تم ہم میں سے ہمارے نبی کی حدیث چھپاؤگے۔ (رواہ ابن عساکر)
فائدہ : ۔۔ سورة الحجرات سے آخر قرآن پاک تک کی سورتیں مفصل کہلاتی ہیں انہی کو محکم بھی کہا جاتا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔