HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4858

4858- عن أبي أسامة ومحمد بن إبراهيم التيمي قالا: مر عمر بن الخطاب برجل وهو يقرأ: {وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ} فوقف عمر فقال: "انصرف فانصرف الرجل" فقال "من أقرأك هذا؟ " قال: "أقرأنيها أبي بن كعب" قال: "فانطلق إليه فانطلقا إليه" فقال يا أبا المنذر: "أخبرني هذا أنك أقرأته هذه الآية" قال: "صدق تلقيتها من في رسول الله صلى الله عليه وسلم" قال عمر: "أنت تلقيتها من محمد صلى الله عليه وسلم؟ " قال: "نعم" فقال "في الثالثة وهو غضبان، "نعم والله لقد أنزلها الله على جبريل، وأنزلها جبريل على قلب محمد، ولم يستأمر فيها الخطاب ولا ابنه، فخرج عمر رافعا يديه وهو يقول: الله أكبر الله أكبر". "أبو الشيخ في تفسيره ك" قال الحافظ ابن حجر في الأطراف صورته مرسل قلت له طريق آخر عن محمد بن كعب القرظي مثله أخرجه ابن جرير وأبو الشيخ وآخر عن عمرو بن عامر الأنصاري نحوه أخرجه أبو عبيد في فضائله وسنيد وابن جرير وابن المنذر وابن مردويه هكذا صححه ك".
4858: ۔۔ ابی اسامہ اور محمد بن ابراہیم تیمی فرماتے ہیں حضرت عمر (رض) ایک شخص کے پاس سے گذرے جو پڑھ رہا تھا :
والسابقون الاولون من المہاجرین والانصار والذین اتبعوہم۔
حضرت عمر (رض) ٹھہر گئے اور آدمی کو کہا دوبارہ پڑھو ! اس نے دوبارہ پڑھا تو آپ نے پوچھا : کس نے پڑھا یا یہ ؟ اس نے حضرت ابی بن کعب (رض) کا نام لیا۔ حضرت عمر (رض) نے اس کو حضرت ابی (رض) کے پاس چلنے کو کہا۔ لہٰذا دونوں حضرت ات حضرت ابی بن کعب (رض) کے پاس پہنچے۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اے ابو المنذر ! (ابی (رض) کی کنیت) کیا تم نے اس شخص کو یہ آیت پڑھائی ہے ؟ حضرت ابی رضی عنہ نے فرمایا : یہ سچ کہتا ہے اور میں نے بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے منہ سے یونہی سنی ہے۔ حضرت عمر (رض) نے تاکیداً پوچھا : تم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے منہ سے سنی ہے ؟ حضرت ابی (رض) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عنہ نے فرمایا : جی ہاں۔ حضرت عمر (رض) نے تیسری مرتبہ پوچھا : حالانکہ آپ غصہ سے (بار بار پوچھ رہے) تھے۔ حضرت ابی (رض) نے فرمایا : ہاں اللہ کی قسم ! اللہ پاک نے جبرائیل (علیہ السلام) پر نازل کی، جبرائیل (علیہ السلام) نے محمد کے قلب پر نازل کی اور اس کے بارے میں خطاب سے ان کی رائے پوچھی اور نہ اس کے بیٹے سے۔ چنانچہ حضرت عمر (رض) (باوجودیکہ امیر المومنین تھے) وہاں سے ہاتھ اٹھائے ہوئے اور اللہ اکبر اللہ اکبر کہتے ہوئے نکلے۔ (ابو الشیخ فی تفسیرہ ، مستدرک الحاکم)
حافظ ابن حجر (رح) اطراف میں فرماتے ہیں اس روایت کی صورت میں مرسل ہے اور میں کہتا ہوں کہ محمد بن کعب قرظی (رض) سے مروی اس روایت کا ایک اور طریق ہے۔
اور اسی کے مثل ابن جریر اور ابو الشیخ وغیرہ نے عمرو بن عامر انصاری سے نقل کیا ہے جس کو ابو عبید نے فضائل میں، سنید، ابن جریر، ابن المنذر، اور ابن مردویہ نے بھی تخریج فرمایا ہے اور یہی طریق صحیح ہے۔ مستدرک الحاکم۔۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔