HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4897

4897- "مسند طلحة بن عبيد الله رضي الله عنه" عن ابن أبي الدنيا في كتاب محاسبة النفس: حدثني عبد الرحمن بن صالح: ثنا المحاربي عن ليث: عن طلحة قال: "انطلق رجل ذات يوم، فنزع ثيابه، وتمرغ في الرمضاء، ويقول لنفسه ذوقي نار جهنم، أجيفة بالليل وبطالة بالنهار؟ قال فبينا هو كذلك إذ أبصر النبي صلى الله عليه وسلم في ظل شجرة، فأتاه فقال: غلبتني نفسي، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: "أما لقد فتحت لك أبواب السماء، ولقد باهى الله بك الملائكة، ثم قال لأصحابه: تزودوا من أخيكم"، فجعل الرجل يقول: يا فلان ادع لي، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم عمهم، فقال: اللهم اجعل التقوى زادهم، واجمع على الهدى أمرهم، فجعل النبي صلى الله عليه وسلم يقول: اللهم سدده، فقال: واجعل الجنة مآبهم".
4897: ۔۔ (مسند طلحہ بن عبیداللہ (رض)) ابن ابی الدنیا اپنی کتاب محاسبۃ النفس میں فرماتے ہیں : مجھے عبدالرحمن بن صالح المحاربی عن لیث کی سند سے بیان کیا کہ حضرت طلحہ (رض) سے مروی ہے۔
ایک شخص نے ایک دن اپنے کپڑے اتارے اور تیز دھوپ میں زمین پر لوٹ پوٹ ہونے لگا۔ اور اپنے نفس کو ڈانٹنے لگا، لے مزہ چکھ ، جہنم کی آگ کا۔ (لے مزہ چکھ جہنم کی آگ کا) تو رات کو تو مردار بنا پڑا رہتا ہے اور دن کو اکڑ خان بنا پھرتا ہے۔ اس شخص کی اسی حالت میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نظر پڑی، آپ ایک درخت کے سائے تلے بیٹھے تے۔
لہذا وہ شخص زمین سے اٹھ کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوا اور عرض کیا مجھ پر میرا نفس غالب آگیا تھا (اس وجہ سے اس کو سزا دے رہا تھا) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو فرمایا : تیرے لیے آسمان کے دروازے کھل گئے یں اور اللہ پاک تیرے ساتھ ملائکہ پر فخر فرما رہے ہیں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے اصحاب کو فرمایا اپنے بھائی سے توشہ حاصل کرلو۔ پس کوئی کہنے لگا اے فلاں ! میرے لیے دعا کردے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص کو فرمایا : تم ان سب کے لیے دعا کردو۔ وہ شخص دعا کرنے لگا۔
اللہم اجعل التقوی زادھم واجمع علی الھدی امرھم۔
اے اللہ تقوی کو ان کا توشہ بنا دے اور ہدایت پر ان کے کام کو جمع کردے۔
نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا کی : اللہم سددہ اے اللہ اس کو (دعا میں) درست راہ سمجھا۔ پھر اس شخص نے یہ دعا (بھی) کی : واجعل الجنبۃ مآبہم۔ اور جنت کو ان کا ٹھکانا بنا دے۔ (ابن ابی الدنیا فی محاسبۃ النفس)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔