HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4907

4907- عن عبد الله بن أبي أوفى: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: "إني لا أستطيع أن أتعلم القرآن، فما يجزيني؟ قال تقول: سبحان الله والحمد لله، ولا حول ولا قوة إلا بالله، ولا إله إلا الله، والله أكبر، فقال الرجل: هكذا وجمع أصابعه الخمس، فقال: هذا لله، فما لي؟ قال تقول: اللهم اغفر لي، وارحمني، واهدني، وارزقني، فقبض الرجل كفيه جميعا، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: أما هذا فقد ملأ يديه من الخير". "عب".
4907: ۔۔ عبداللہ بن ابی اوفی (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آیا اور کہا : میں قرآن سیکھنے کی ہمت نہیں رکھتا تو اس کے بدلے مجھے کیا کرنا چاہیے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم یہ کلمات پڑھا کرو :
سبحان اللہ، والحمد للہ، ولا حول ولا قوۃ الا باللہ، ولا الہ الا اللہ ، واللہ اکبر۔
آدمی نے کہا : اس طرح اور اس نے پانچوں انگلیاں ملا لیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ تو اللہ کے لیے ہیں آدمی نے پوچھا : پھر میرے لیے کیا ہے ؟ ارشاد فرمایا : تم یوں کہا کرو :
اللھم اغفر لی وارحمنی واھدنی وارزقنی ۔
پھر آدمی نے اپنی دونوں مٹھیاں بند کرکے پوچھا : یوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس شخص نے اپنے دونوں ہاتھ خیر کے ساتھ بھر لیے۔ (مصنف عبدالرزاق)
فائدہ : ۔۔ آدمی نے پہلے ایک مٹھی بند کرکے پوچھا کہ اس طرح ان کلمات کو تھام لوں اور ان وک حرز جان بنا لوں تو میرے لیے کافی ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں یہ تو فقط پروردگار کی خوشنودی کے لیے ہیں۔ اور تمارے فائدے کے لیے یہ دعائیں ہیں تب اس نے دونوں مٹھیاں بند کرکے پوچھا : ان دونوں چیزوں کو زندگی سے وابستہ کرلوں ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں اور اس طرح تم دونوں ہاتھوں میں خیر بھر لوگے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔