HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4983

4983- "مرسل عطاء" عن ابن جريج1 عن عطاء قال: أتى النبي صلى الله عليه وسلم بعض أصحابه، فقال: "يا نبي الله إن أصحابك لأصحابك الأولون، سبقونا بالأعمال، فقال: ألا أخبركم بشيء تصنعونه بعد المكتوبة تدركون به من سبقكم وتسبقون به من بعدكم؟ قالوا: بلى يا نبي الله، فأمرهم أن يكبروا أربعا وثلاثين، ويحمدوا ثلاثا وثلاثين، وتسبحوا ثلاثا وثلاثين، ثم أخبرنا عند ذلك رجل، فجاءه المساكين فقالوا: يا نبي الله غلبنا الأولون على الأجر فأمرنا بعمل ندرك به أعمالهم، فأخبرهم بمثل ما قال عطاء، فلما بلغ ذلك أصحاب الأموال أخذوا به، فلما رأى ذلك المساكين جاؤا النبي صلى الله عليه وسلم فأخبروه، فقال: هي الفضائل " "عب".
4983: ۔۔۔ (مرسل عطاء (رح)) ابن جریح (رح) سے مروی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کوئی صحابی حاضر ہوئے اور عرض کیا : یا نبی اللہ ! آپ کے پہلے صحابی اعمال میں ہم سے سبقت لے گئے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تم کو ایسی شے نہ بتاؤں جو تم فرض نماز کے بعد کرو اور اس کے ذریعہ سابقین کو پالو اور لاحقین تم کو نہ پاسکیں۔ لوگوں نے کہا ضرور یا رسول اللہ ! سو آپ نے ان کو حکم دیا کہ چونتیس بار اللہ اکبر، تینتیس بار الحمد للہ اور تینتیس بار سبحان اللہ پڑھا کریں۔
راوی فرماتے ہیں : ہمیں ایک آدمی نے خبر دی کہ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کچھ مسکین لوگ آئے انھوں نے کہا : ہم پر اجر میں پہلے لوگ غالب آگئے ہیں، ہمیں کوئی ایسے اعمال بتائیے کہ ہم ان پر غالب آسکیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو بھی مذکورہ عمل بتایا۔ جب یہ بات مالدار لوگوں کو پہنچی تو انھوں نے بھی اس پر عمل شروع کردیا۔ مسکینوں نے یہ ماجرا دیکھ کر پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں درخواست کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ تو فضائل ہیں (جو بھی حاصل کرلے) ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔